وراٹ-روہت کے درمیان تلخیوں کا نمٹارا کرے گا بی سی سی آئی: رپورٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کو سلجھانا چاہتا ہے اور اس کے لیے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اگلے ہفتے امریکہ جا سکتے ہیں جہاں وہ دونوں کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بلے باز روہت شرما کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے اختلافات کی خبروں کے درمیان ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے دونوں ٹاپ کھلاڑیوں کے درمیان معاملے کو حل کرنے کے لئے مداخلت کا امکان ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کو سلجھانا چاہتا ہے اور اس کے لیے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری اگلے ہفتے امریکہ جا سکتے ہیں جہاں وہ دونوں کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق بورڈ ان کے درمیان جلد مصالحت کرانا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ روی شاستری بھی وراٹ اور روہت سے موجودہ حالات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ شاستری کو کپتان وراٹ کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کی دونوں کھلاڑیوں سے بات کرنے کی امید ہے۔


ہندستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں اس کے ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے دو میچ فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے، اس کے بعد سیریز کے باقی میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ ہندستانی ٹیم اس سیریز کے تینوں فارمیٹس میں وراٹ کی کپتانی میں کھیلے گی۔ ہندستانی ٹیم پیر کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ممبئی سے روانہ ہوگی۔ سیریز میں تین ٹوئنٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔