بنگلورو میں مچی بھگدڑ سے بی سی سی آئی نے سیکھا سبق، جشن منانے کے لیے تیار کیے سخت رہنما اصول

اب آئی پی ایل جیتنے کے بعد کوئی ایونٹ یا روڈ پریڈ کے لیے  بی سی سی آئی سے ٹیموں کو اجازت لینی ہوگی۔ دراصل آر سی بی کے آئی پی ایل جیت کا جشن منانے کے دوران بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلورو بھگدڑ (فائل)۔ تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

بنگلورو بھگدڑ (فائل)۔ تصویر ’انسٹا گرام‘

user

قومی آواز بیورو

 بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت کے افسوسناک واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں اس نے کچھ رہنما اصول تیار کیے ہیں۔ جس کے تحت آئی پی ایل جیتنے کے بعد کوئی ایونٹ یا روڈ پریڈ کے لیے  بی سی سی آئی سے ٹیموں کو اجازت لینی ہوگی۔

’انڈیا ٹودے‘ سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ اس معاملے کو پوری سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ سیکیا نے کہا کہ آئی پی ایل کے بعد عوامی طور سے جشن منانے کی خواہش رکھنے والی سبھی ٹیموں کے لیے رسمی رہنما اصول اب لازمی ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے آر سی بی کے ایونٹ میں جو ہوا، اس سے خود کو الگ کر لیا تھا کیونکہ بی سی سی آئی یا آئی پی ایل کا کوئی بڑا افسر ایونٹ میں موجود نہیں تھا۔


بنگلورو میں ہوئی بھگدڑ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بی سی سی آئی نے کچھ رہنما اصول تیار کیے ہیں جن کو پورا کرنے کے بعد ہی کوئی ٹیم آئی پی ایل جیتنے کے بعد تقریب (ایونٹ) منعقد کر پائے گی یا روڈ شو کر پائے گی۔

بی سی سی آئی کے رہنما اصول:

۱۔ کوئی بھی ٹیم ٹرافی جیتنے کے 4-3 دن تک سیلبریشن ایونٹ منعقد نہیں کرے گی۔

۲۔ جلد بازی اور خراب مینجمنٹ سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

3۔ کسی بھی ایونٹ کے انعقاد سے پہلے ٹیموں کو بی سی سی آئی سے رسمی طور پر اجازت لینی ہوگی۔

4۔ بورڈ کے کلیئرنس کے بعد ہی کوئی ایونٹ ٹیمیں منعقد کر پائیں گی۔

5۔ 4 سے 5 لیئر کی سیکوریٹی پروٹوکال کو فالو کرنا ہوگا۔

6۔ کئی لیئر کی سیکوریٹی ہر ایک وینیو اور سفر کے دوران موجود ہونی چاہیے۔

7۔ ایئر پورٹ سے ایونٹ وینیو تک سیکوریٹی کا انتظام ہونا چاہیے۔

8۔ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ایونٹ کے دوران پوری سیکوریٹی ملنی چاہیے۔

9۔ ضلع پولیس، ریاستی حکومت اور لوکل اتھاریٹی سے ایونٹ کے لیے اجازت ہونی چاہیے۔

10۔ ایونٹ کو قانونی اور محفوظ طور پر منعقد کرنے کے لیے سویلین اور لاء انفورسمنٹ باڈیز سے اجازت ملی ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔