بنگلہ دیش ٹی۔20 لیگ میں ہندستانی کرکٹروں کو کھلانے کا خواہشمند: حسن

بی سی بی کے صدر نے کہا کہ بورڈ ہندوستانی کرکٹروں کوکھلانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان ہندوستانی کرکٹروں کو لیگ میں کھلانا چاہتے ہیں جو بی سی سی آئی کے مرکزی معاہدہ سے باہر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے کہا کہ وہ بنگلہ یش پریمیئر لیگ ٹوئنٹی۔20 ٹورنامنٹ کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے لئے ہندوستانی کرکٹروں کو کھلانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ ان سے رابطہ کریں گے۔ بی سی بی اپنی مشہور ٹی۔20 لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے پول میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتا ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ نے ٹوئنٹی 20 لیگ پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے جسے 2011 میں شروع کیا گیا تھا۔ بورڈ اب آنے والے سیشن میں فرینچائزیوں کی تعداد بھی کم کرنے پر غور کررہا ہے۔

بی سی بی کے صدر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بورڈ ہندوستانی کرکٹروں کوکھلانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان ہندوستانی کرکٹروں کو لیگ میں کھلانا چاہتے ہیں جو بی سی سی آئی کے مرکزی معاہدہ سے باہر ہیں۔ ہمیں نہیں پتہ کہ ہم ہندوستانی کرکٹروں کو بی پی ایل کے اس سیشن میں کھلا پائیں گے یا نہیں لیکن امید ہے کہ مستقبل میں ایسا ضرور ہوگا۔


ابھی تک تین ہندستانی کرکٹر مانوندر سنگھ، تیز گیند باز منپریت گونی اور راجستھان رائلس کے سابق کھلاڑی کمار بوریسا کو نئے سیشن کے لئے نامزد 439 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بی پی ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں میں 95 انگلش، 89 پاکستانی اور 44 سری لنکائی کرکٹر شامل ہیں۔

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ عام طور پر اپنے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ کے علاوہ کسی اور ٹوئنٹی۔20 لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ گونی اور سابق کھلاڑی یوراج سنگھ اس برس گلوبل ٹی۔ 20 کناڈا لیگ میں کھیلنے اترے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */