بنگلہ دیش سے کراری شکست کے بعد پاکستان ایشیا کپ سے باہر

ایشیا کپ کےاہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رن سے شکست دے دی، فائنل میچ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا فائنل میچ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کا فائنل میچ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: ایشیا کپ 2018 کے کرو یا مرو والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو کراری شکست دے کر اسے ایشا کپ سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رن سے شکست دے دی، 240 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں پر 202 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے جس کے باعث پاکستان کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہدف کے تعقب میں پاکستان کے امام الحق 83 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ فخر ایک، بابر ایک، شاداب 4، کپتان سرفراز 10 رنز ہی بنا سکے۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم 239 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی، بنگلادیش کے مشفق الرحیم 99 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد متھن نے اسکور میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں اڑائیں۔ بنگلادیشی ٹیم 28 ستمبر کو اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ہندوستان کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

قبل ازیں، وکٹ کیپر مشفق الرحیم (99) اور محمد متھن (60) کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے 144 رن کی بیش قیمتی شراکت داری کی بدولت بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری سپر۔4 مقابلے میں بدھ کو 48.5 اوور میں 239 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والے بنگلہ دیش کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پانچویں اوور میں محض 12 رن تک اپنے تین وکٹ گنوا دیئے لیکن مشفق الرحیم اور محمد متھن نے چوتھے وکٹ کے لئے سنچری والی شراکت داری کرکے بنگلہ دیش کو مشکل سے باہر نکالا۔

مشفق الرحیم کی بدقسمتی رہی کہ وہ صرف ایک رن سے اپنی ساتویں سنچری سے محروم رہ گئے۔ مشفق الرحیم نے 116 گیندوں پر 99 رن کی اننگز میں 9 چوکے لگائے۔ مشفق کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ ان کا وکٹ 42 ویں اوور میں 197 کے اسکور پر چھٹے وکٹ کے طور پر گرا۔

متھن نے 84 گیندوں پر 60 رن میں چار چوکے لگائے۔ ان کا وکٹ 156 کے اسکور پر گرا۔ محمد اللہ نے 31 گیندوں پر 25 رن، مہدی حسن نے 11 گیندوں پر 12 رن اور کپتان مشرف مرتضی نے 13گیندوں پر 13 رن بناکر بنگلہ دیش کو 239 تک پہنچایا۔ مرتضٰی نے بنگلہ دیش کی اننگز کا واحد چھکا 49 ویں اوور میں لگایا۔

بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑنے والے تیز گیند باز جنید خان نے محض 19 رن دیکر چار وکٹ لئے۔ شاہین آفریدی کو 47 رن پر دو وکٹ اور حسن علی کو 60 رن پر دو وکٹ ملے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Sep 2018, 8:31 AM