پاکستانی ٹیم سے بابر-رضوان کی ہوئی چھٹی، نیوزی لینڈ دورہ کے لیے سلمان آغا کو بنایا گیا کپتان
پاکستان نے نیوزی لینڈ دورہ کے لیے ٹی-20 کے ساتھ ساتھ یک روزہ سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی-20 سے بابر-رضوان کی چھٹی ضرور ہو گئی ہے، لیکن یک روزہ ٹیم میں وہ برقرار ہیں۔

بابر اعظم اور رضوان خان، تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @TheRealPCB
پاکستان جلد ہی نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ہے، جہاں ٹی-20 اور یک روزہ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس دورہ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ٹی-20 ٹیم سے بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد رضوان کی بھی چھٹی ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ دورہ کے لیے منتخب 16 رکنی ٹیم کا کپتان سلمان آغا کو بنایا گیا ہے۔ پی سی بی نے سلمان آغا کو ٹی-20 انٹرنیشنل میں آفیشیل طور پر پاکستان کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ شاداب خان کو ٹی-20 ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹی-20 کے علاوہ پاکستان نے نیوزی لینڈ دورے پر کھیلی جانے والی یک روزہ سیریز کے لیے بھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ اس میں بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کا نام دکھائی دے رہا ہے۔ یعنی یک روزہ ٹیم میں دونوں تجربہ کار کھلاڑی برقرار ہیں۔ محمد رضوان کو یک روزہ ٹیم کا کپتان بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ بابر اور رضوان کے علاوہ یک روزہ کے لیے منتخب 15 رکنی ٹیم میں امام الحق اور عبداللہ شفیق جیسے کھلاڑیوں کو بھی جگہ ملی ہے۔ سلمان آغا یک روزہ ٹیم میں نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔
گیندبازی شعبہ کی بات کریں تو پی سی بی نے ٹی-20 میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو جگہ دی ہے، لیکن یک روزہ ٹیم سے دونوں باہر ہو گئے ہیں۔ یک روزہ ٹیم میں نسیم شاہ کو جگہ ملی ہے، لیکن وہ ٹی-20 ٹیم میں شامل نہیں ہے۔ یعنی کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ میں ٹی-20 سیریز میں کھیلتے دکھائی دیں گے، لیکن یک روزہ سیریز سے باہر ہوں گے۔
ٹی-20 سیریز کے لیے منتخب پاکستانی ٹیم: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صوفیان مقیم، عثمان خان۔
یک روزہ سیریز کے لیے منتخب پاکستانی ٹیم: محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، بابر اعظم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صوفیان مقیم، تیب طاہر۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔