آسٹریلیا ئی کھلاڑیوں کو وراٹ کوہلی پرلگام لگانی ہو گی : بریٹ لی

کوہلی کے بارے میں لی نے کہا کہ وہ عالمی معیار کا بلے باز ہےاور اس بار آسٹریلیا کو کوہلی کے خلاف بالنگ کی بہتر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا ہے کہ سال کے آخر میں کھیلی جانے والی ہند آسٹریلیا سیریز بہترین ثابت ہونے جا رہی ہے کیونکہ آسٹریلیا اس سریز میں اپنی پچھلی شکست کا بدلہ لینے کے لئے پوری جان لڑادے گا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے اس مقصد کے لئے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پر لگام لگانی پڑے گی اور اس کے لئے آسٹریلیائی گیند بازوں کو شروع سے ہی کوہلی پر دباؤ بنانا ہوگا۔

ہندستانی ٹیم دسمبر جنوری میں آسٹریلیا میں 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔ آخری بار ہندستان نے 2018 میں اسی کے گھر میں آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا میں ٹیم انڈیا کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی۔ ہندوستان 12 میں سے 8 سیریز ہار چکا ہے اور آسٹریلیا میں اب تک 3 ڈرا کھیل چکا ہے۔بریٹ لی نے آئی اے این ایس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ اب تک کی سب سے بہترین سیریز ثابت ہوگی۔ آسٹریلیائی ٹیم اس بار بدلہ لینا چاہے گی لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ ہندوستانی ٹیم ایک مختلف قسم کا کھیل کھیلے گی اور آسٹریلیا کو مشکل میں ڈالے گی۔ میں اتفاق کرتا ہوں کہ اس بار آسٹریلیا ایک بہت ہی مضبوط ٹیم ہے۔ دراصل اس بار سیریز میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہوں گے جو بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی پابندی کے سبب پچھلے سال نہیں کھیلے تھے۔


کوہلی کے بارے میں لی نے کہا کہ وہ عالمی معیار کا بلے باز ہے۔ اس بار آسٹریلیا کو کوہلی کے خلاف بالنگ کی بہتر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کے لئے یہ بہت فائدہ مند ہوگا اگر گیند باز سیریز کے آغاز سے ہی کوہلی کو دباؤ میں لاتے ہیں۔ کوہلی 2018 کے دورے پر سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز تھے۔

ہندوستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کے بارے میں لی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ لمبائی اور قابلیت کی بنیاد پر کسی بھی صورتحال میں بولنگ کرسکتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ بُمراہ کے لئے کئی سرکردہ کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ مختصر رن اپ کی وجہ سے زیادہ دن چوٹ سے بچنا مشکل ہے۔ اس پر لی نے کہا کہ مضبوط رہنا اور ان کے لئے جو صحیح ہے وہ کرنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ بظاہر وہ چھوٹے رن اپ کی وجہ سے اپنے جسم پر زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں لیکن اس وقت ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ان کے لئے کام کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔