آسٹریلیائی کھلاڑی کو پاکستان دورہ کرنے پر جان سے مارنے کی ملی دھمکی

ڈیوڈ وارنر کی پارٹنر میڈلین نے موصول دھمکی آمیز پیغام کو کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ شیئر کیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم دو دہائی بعد پاکستان دورے پر پہنچی ہے۔ پاکستان میں کھلاڑیوں کا زوردار استقبال بھی کیا گیا، لیکن اب اس دورے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی ایشٹن ایگر کو سوشل میڈیا پر دھمکی دی گئی ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔ یہ دھمکی ایشٹن ایگر کی دوست میڈلین کو بھیجا گیا ہے۔ دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشٹن ایگر کی پارٹنر میڈلین کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ ایشٹن پاکستان نہ اائیں، اگر وہ پاکستان آئے تو زندہ واپس نہیں آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایشٹن ایگر آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور فی الحال وہ پاکستان نہیں پہنچے ہیں۔

میڈلین نے اس پیغام کو کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ شیئر کیا ہے جس کے بعد آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔ پاکستان میں موجود آسٹریلیائی ٹیم کے ترجمان نے اس دھمکی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ٹیم کی سیکورٹی کی جانچ بھی کی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ میسج ایک فیک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھیجا گیا ہے۔


واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، ایسے میں پوری دنیا کی نظر اس دورے پر مرکوز ہے۔ سال 2009 میں سری لنکائی ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس کے بعد سے پاکستان میں صرف 6 ٹیسٹ میچ کا انعقاد ہوا ہے۔ بہر حال، کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ یہ دھمکی سنجیدہ نہیں ہے، صرف ایک فرضی پیغام ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی ہم نے جانچ شروع کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے ایک سیکورٹی پلان کام کر رہا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 مارچ سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔ پہلا میچ پاکستان کے راولپنڈی میں ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔