ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان، میتھیو ویڈ کو ملی کپتان

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو موقع نہیں ملا تھا، لیکن ہندوستان کے خلاف 23 نومبر سے شروع ہونے والی 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں انھیں 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر  یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف 23 نومبر سے وشاکھاپٹنم میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے ہفتہ کے روز 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ میتھیو ویڈ سیریز کے لیے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے سے محروم رہ گئے تھے، لیکن اب انھیں ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ چوٹ کی وجہ سے ایشٹن ایگر کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

آل راؤنڈر کیمرون گرین اور مشیل مارش عالمی کپ ٹورنامنٹ کے بعد تیز گیندباز پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے وطن واپس لوٹیں گے، یعنی مذکورہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔


چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے اشتراک سے بنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اور اس پر خوشی بھی ظاہر کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ (منتخب کھلاڑی) پانچ میچوں کے دوران خود کو اچھی طرح سے حالات کے مطابق ڈھال لیں گے۔  بیلی کا کہنا ہے کہ ’’یہ کھلاڑیوں کے مرکب والی ایک تجربہ کار ٹیم ہے، جنھیں بین الاقوامی اسٹیج پر پہلا موقع ملا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے ٹی-20 گروپ میں اہم کھلاڑی تیار ہوتے رہیں گے۔‘‘

بیلی نے کپتان میتھیو ویڈ کے تعلق سے کہا کہ ’’میتھیو نے پہلے بھی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ وہ گروپ میں ایک لیڈر ہیں اور ہم اس سیریز کے لیے اس کے ذریعہ کمان سنبھالنے کی امید کرتے ہیں۔ جنوبی افریقہ سیریز میں مشیل مارش کی طرح یہ ہماری بین الاقوامی قائدانہ تجربہ اور گہرائی کو مزید گہرا کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔‘‘


عالمی کپ میں آسٹریلیائی اسکواڈ کے رکن جوش انگلس اور سین ایبوٹ اور ٹریولنگ ریزرو تنویر سنگھا ہندوستان میں ہی رہیں گے اور انھیں ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل اسٹار ٹم ڈیوڈ، میٹ شارٹ اور ناتھن ایلس عالمی کپ ختم ہونے کے بعد اپنے آسٹریلیائی ساتھیوں کے ساتھ جڑنے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلیائی ٹی-20 ٹیم: میتھیو ویڈ (کپتان)، جیسن بہرینڈورف، سین ایبوٹ، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپنسر جانسن، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔