پاکستان کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل میں، حسن علی کا کیچ چھوڑنا مہنگا پڑا

پلیئر آف دی میچ بنے ویڈ نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 41 رنز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔اس نے مارکس اسٹوئنس کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت قائم کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی تیسری گیند پر حسن علی کا میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا پاکستان کے لئے کتنا مہنگا ثابت ہوا اس کا اندازہ ویڈ نے اگلی گیندوں پر لگاتار چھکے لگاتے ہوئے پاکستان پر ظاہر کردیا۔ آسٹریلیا نے 19 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز بنا کر فتح حاصل کی اور فائنل میں داخل ہو گیا۔

حسن علی نے جو کیچ چھوڑا
حسن علی نے جو کیچ چھوڑا

آسٹریلیا کا مقابلہ 14 نومبر کو فائنل میں اپنے پڑوسی نیوزی لینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ایک اوور باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔


پلیئر آف دی میچ بنے ویڈ نے 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 41 رنز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ویڈ نے مارکس اسٹوئنس کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 81 رنز کی میچ فاتح شراکت قائم کی۔ اسٹوئنس نے 31 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھی میچ کے بعد اعتراف کیا کہ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اعظم نے کہا کہ اگر وہ کیچ پکڑا جاتا تو ایک نیا بلے باز سامنے آتا اور میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 30 گیندوں پر 49 رنز میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ لیگ اسپنر شاداب خان کی گیند جس پر وارنر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، اگر وہ بعد میں ڈی آر ایس لیتے تو شاید بچ جاتے لیکن امپائر کے انگلی اٹھاتے ہی وہ پویلین کی طرف چل پڑے۔


پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے اپنے چار اوورز میں ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ شاداب نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کئے۔ آفریدی کو 35 رنز کے عوض ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے اوپنر محمد رضوان (67) اور فخر زماں (67) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 176 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔


رضوان اور کپتان بابر اعظم نے ابتدائی شراکت داری میں 10 اوورز میں 71 رنز جوڑے۔ اعظم 34 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد لیگ اسپنر ایڈم جمپا کا شکار بنے۔ اس کے بعد رضوان نے دوسرے وکٹ کے لیے زماں کے ساتھ 72 رنز کی شراکت داری کی۔ رضوان نے 52 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور مچل اسٹارک کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رضوان نے اپنی 11ویں ٹی 20 نصف سنچری بنائی۔

زماں نے آخری اوور میں اسٹارک کی گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آصف علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک ایک رن بنانے کے بعد اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آصف کی وکٹ پیٹ کمنز نے حاصل کی۔ زماں 32 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد حفیظ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 38 رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے جبکہ کمنز اورجمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔