ہندوستان 330 رنز بنانے کے باوجود آسٹریلیا سے ہار گیا،عالمی کپ کے سیمی فائنل کی راہ ہوئی مشکل

آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خواتین عالمی کپ 2025 میں ٹیم انڈیا کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا نے ہندوستانی  ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ خواتین کے ورلڈ کپ 2025 میں ٹیم انڈیا کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔ ورلڈ کپ کے اس 13ویں میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 330 رنز کا بڑا اسکور  بنایا جس کے جواب میں آسٹریلیا نے چھہ گیندیں باقی رہتے ہوئے تین  وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ خواتین کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ کامیاب رنز کا تعاقب تھا۔ آسٹریلیائی کپتان الیسا ہیلی کی سنچری نے ٹیم انڈیا کو جیت سے دور رکھا۔

ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ٹیم انڈیا اس سے بھی بڑا اسکور بنا سکتی تھی، لیکن اس نے آخری 6 وکٹ صرف 36 رنز کے وقفے میں گنوا دیے۔ اسمرتی مندھانا نے 80 رنز اور پرتیکا راول نے 76 رنز کی مضبوط نصف سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ کوئی اور ہندوستانی بلے باز قابل ذکر اننگز نہیں کھیل سکا۔


آسٹریلیا نے خواتین کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آسٹریلیا نے یہ تاریخی فتح آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی کی طاقتور سنچری کی بدولت حاصل کی۔ ہیلی نے 142 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

الیسا ہیلی اور فوبی لیچ فیلڈ نے 85 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ذریعہ آسٹریلیا کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ایشلے گارڈنر کے 45 رنز نے بھی اس فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، ایلیس پیری کے 47 رنز انمول تھے۔


عالمی  کپ میں ٹیم انڈیا کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اب آسٹریلیا نے بھی انہیں تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ عالمی کپ میں ہندوستان نے اب دو میچ جیتے ہیں اور دو ہارے ہیں۔ سیمی فائنل تک ان کا راستہ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔