انگلینڈکی ایک اور شکست ، آسٹریلیا  نے33 رن سے ہرایا

انگلینڈ کی بیٹنگ کی جان سمجھے جانے والے جو روٹ  آج بھی نہیں چل پائے جبکہ اوپنر جانی بیرسٹوپہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مارنس لیبوشن (71) کی شاندار اننگز کے بعد ایڈم جمپا (21 پر تین وکٹ) کی مدد سے آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رن سے ایک اور شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا ۔ 2019 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی یہ سات میچوں میں چھٹی شکست تھی، جس سے وہ ٹیبل میں آخری نمبر پر آگئی ہے۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے 286 رن بنائے جبکہ اس کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے گزشتہ فاتح انگلینڈ کی پوری ٹیم 48.1 اوور میں 253 رن پر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کی جان سمجھے جانے والے جو روٹ (13) آج بھی نہیں چل پائے جبکہ اوپنر جانی بیرسٹو (0) پہلی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم نے آج فتح کا جذبہ ظاہر کیا۔ ڈیوڈ ملان (50) اور بین اسٹوکس ( 64) نے وکٹ پر ٹک کر نصف سنچری اننگز کھیلی ، جبکہ بعد میں معین علی (42) اور کرس ووکس (32) نے نسبتا تیز رن بنا کر ہدف کا پیچھا کرنے کی پوری کوشش کی لیکن باقاعدگی سے وکٹوں کے گرنے سے ہدف دور ہوتا گیا جو آخر کار شکست کا عنصر بنا۔


انگلینڈ کی اننگز کو کم اسکور پر سمیٹنے میں ایڈم جمپا کا کردار اہم تھا ، جنہوں نے نہ صرف رن کی رفتار کو روک دیا بلکہ اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ، مشل اسٹارک ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس نے دو دو وکٹیں لے کر انگلینڈ کے حوصلے کو توڑ دیا۔

اس سے قبل اسٹیو اسمتھ (44) ، مارنس لیبوشن (71) اور کیمرون گرین (47) کے اچھی اننگز کے باوجود آسٹریلیا کی اننگز انگلینڈ کے گیندبازوں کے حملے کے آگے 49.3 اوور میں 286 رن پر سمٹ گئی۔ کرس ووکس (54 پر چار وکٹیں) اور عادل راشد (38 پر دو وکٹ) کا آسٹریلیائی اننگز کو سمیٹنے میں اہم کردار رہا۔ پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی انگلینڈ کے گیندبازوں نے آج نظم و ضبط کے ساتھ گیندبازی کا مظاہرہ کیا ، جس کی وجہ سے کنگارو کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


ووکس نے آسٹریلیائی کیمپ میں ڈیوڈ وارنر (15) اور ٹریوس ہیڈ (11) کی افتتاحی جوڑی کو جلد ہی وداع کرکے سنسنی پیدا کردی۔ تاہم اسمتھ اور لیبوشن اسکور بورڈ کو تیزی سے چلاتے رہے۔ اسمتھ عادل راشد کی پھرکی کو اڑانے کی کوشش میں تھرڈ مین پر کھڑے ہونے معین علی کو دے بیٹھے۔ نئے بلے باز جوش انگلہس (3) بھی راشد کا شکار بنے۔

خطرناک ثابت ہورہے لیبوشن کو مارک ووڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا، ۔ کیمرون گرین کا ساتھ دینے آئے مارکس اسٹونیس (35) نے ٹیم کا اسکور 241 تک پہنچایا۔ کپتان پیٹ کمنس (10) اور مشل اسٹارک (10) رن کی رفتار کو بڑھانے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے حالانکہ ایڈم جمپا نے آخری اوور میں چار چوکوں کی مدد سے 29 اہم رن کا اضافہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔