ایشیا کپ: ہندوستان کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں

ایشیا کپ 2023 کا تیسرا میچ آج (دو ستمبر) کینڈی میں ہندوستان اور پاکستان کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹاس دوپہر 2:30 بجے ہوگا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس /&nbsp;@ICC</p></div>

تصویر ایکس /@ICC

user

یو این آئی

پلے کیل: پاکستان نے ہندوستان کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور ٹیم نے ان سبھی 11 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو نیپال کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ ایشیا کپ 2023 کا تیسرا میچ آج (دو ستمبر) کینڈی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹاس دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی یہ ٹیم انڈیا کا پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں چار سال بعد ون ڈے فارمیٹ میں آمنے سامنے ہیں۔ اس سے پہلے ان کا آخری مقابلہ 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز شاندار رہا ہے۔ پاکستان نے نیپال کے خلاف پہلے میچ میں 342 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ اس کے بعد پاکستانی گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کو صرف 104 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس طرح پاکستان پہلا میچ 238 رنز کے بڑے فرق سے جیتنے میں کامیاب ہوا۔


یہ سال کپتان بابر اعظم کے لیے بہت اچھا رہا۔ انہوں نے 12 ون ڈے میچوں میں 689 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے نیپال کے خلاف 132 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ بابر کی اس اننگز کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے آخری 50 رنز صرف 20 گیندوں پر بنائے۔ اس کے علاوہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ بھی دکھایا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر اچھی پوزیشن میں ہے۔

پاکستان کے گیندبازوں نے نیپال کے خلاف شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم کی جانب سے شاداب نے چار، شاہین-رؤف نے دو دو، نسیم اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر 132 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 55 اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔ 4 میچ بے نتیجہ رہے۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2018 میں ون ڈے ایشیا کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ان کے درمیان 2 میچ کھیلے گئے اور دونوں بار ہندوستان نے کامیابی حاصل کی۔


سری لنکا میں ایشیا کپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان تین بار آمنے سامنے مقابلہ کرچکی ہیں۔ دونوں کو ایک ایک بارکامیابی ملی ہے جبکہ بارش کے باعث ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون 11- فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔