ایشیا کپ: اب تک ہندوستان اور پاکستان سمیت 5 ممالک نے اپنے اسکواڈ کا کیا اعلان، بقیہ 3 کا ہے انتظار!
ہندوستانی ٹیم میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئر کھلاڑیوں کو جگہ نہیں ملی ہے۔

ایشیا کپ میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لینے والی ہیں۔ ٹورںامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔ حالانکہ ایشیا کپ کا میزبان ہندوستان ہے، پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو کے معاہدے کے سبب بی سی سی آئی نے یو اے ای میں میچ کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اب تک ہندوستان سمیت کُل 5 ممالک نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ صرف 3 ایسے ممالک رہ گئے ہیں، جنھوں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کی بات کی جائے تو سوریہ کمار یادو کپتان اور شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے علاہ افغانستان، بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ عمان، سری لنکا اور یو اے ای نے اب تک اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کا اسکواڈ:
سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، عرشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشت رانا، رنکو سنگھ۔
پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زماں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین آفریدی، سفیان مقیم۔
افغانستانی ٹیم کا اسکواڈ:
راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، داروش رسولی، صدیق اللہ اٹل، عظمت اللہ عمر زئی، کریم جنات، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید ملک، نوین الحق، فضل حق فاروقی۔
بنگلہ دیشی ٹیم کا اسکواڈ:
لٹن داس (کپتان)، تنجید حسن، پرویز حسین اِمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، ذاکر علی انیک، شمیم حسین، قاضی نور الحسن سوہن، شک مہندی حسن، رشاد حسین، نسوم احمد، مستفیض الرحمان، تنظیم حسن شکیب، تسکین احمد، شوریف الاسلام، سیف الدین۔
ہانگ کانگ ٹیم کا اسکواڈ:
یاسیم مرتضیٰ (کپتان)، بابر حیات، ذیشان علی، نزاکت خان محمد، نصر اللہ رانا، مارٹن کوئٹزی، انشومن رتھ، کلہن مارک چلّو، آیوش آشیش شکلا، محمد اعجاز خان، عتیق الرحمن اقبال، کنچت شاہ، عادل محمود، ہارون محمد ارشد، علی حسن، شاہد واصف، غضنفر محمد، محمد وحید، انس خان، احسان خان۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔