ایشیا کپ 2023: پاکستان کو لگا زوردار جھٹکا، نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے باہر، حارث رؤف کا کھیلنا بھی مشکل

پاکستانی تیز گیندباز نسیم شاہ اور حارث رؤف اچھے فارم میں دکھائی دے رہے تھے، لیکن ہندوستان کے خلاف میچ کے دوران دونوں ہی زخمی ہو گئے، اب نسیم شاہ پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>نسیم شاہ (دائیں) اور حارث رؤف (بائیں)</p></div>

نسیم شاہ (دائیں) اور حارث رؤف (بائیں)

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان سے 228 رنوں کی شرمناک شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی مشکل میں ہے، اور اب بری خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ فارم میں چل رہے تیز گیندباز نسیم شاہ پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، سری لنکا کے خلاف 14 ستمبر کو کھیلے جانے والے ’کرو یا مرو‘ والے مقابلے میں اسپیڈ اسٹار حارث رؤف بھی نہیں کھیل پائیں گے، کیونکہ نسیم شاہ کے ساتھ ساتھ وہ بھی ہندوستان کے خلاف میچ کے درمیان زخمی ہو گئے تھے۔

نسیم شاہ اور حارث رؤف پاکستان کے لیے تیز گیندبازی کے ڈپارٹمنٹ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور دونوں ہی اس وقت فارم میں چل رہے تھے۔ ان دونوں کے زخمی ہونے سے پاکستان کے لیے ایشیا کپ میں مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں، اور عالمی کپ کے پیش نظر کوئی رسک نہ لیتے ہوئے نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں تیز گیندباز زماں خان کو شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ حارث رؤف کی جگہ کسی نئے کھلاڑی کی ٹیم میں انٹری نہیں ہوئی ہے، لیکن سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ سے ایک دن پہلے یعنی 13 ستمبر کو پاکستانی ٹیم نے جس پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے اس میں محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔ یعنی نسیم شاہ کی جگہ زماں خان اور حارث رؤف کی جگہ وسیم جونیئر سری لنکا کے خلاف کھیلتے دکھائی دیں گے۔


جہاں تک سری لنکا کے خلاف اعلان کردہ پاکستان کے پلیئنگ الیون کا سوال ہے، گزشتہ میچوں کے مقابلے ٹیم میں کئی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ پلیئنگ الیون میں محمد حارث اور سعود شکیل کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ ان دونوں کو فخر زماں اور آغا سلمان کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ فہیم اشرف کو بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی ہے اور ان کی جگہ محمد نواز کھیلتے دکھائی دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔