ایشیا کپ 2023: خوشخبری! 10 ستمبر کو ہند-پاک مقابلے میں بارش ہونے پر اگلے دن کھیلا جائے گا میچ

ایشین کرکٹ کونسل نے 10 ستمبر کو کھیلے جانے والے ہند-پاک مقابلے کے لیے ایک ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اگر بارش کی وجہ سے 10 ستمبر کو میچ نہیں ہو پایا تو 11 ستمبر کو یہ مکمل کیا جائے گا۔

روہت شرما و بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس
روہت شرما و بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایشیا کپ 2023 کا سپر-4 راؤنڈ شروع ہو چکا ہے اور لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست بھی دے دی ہے۔ اب ٹورنامنٹ کے باقی میچ سری لنکا کے کولمبو میں کھیلا جائے گا جہاں بارش نے پہلے ہی لیگ راؤنڈ میں ہند-پاک میچ پر پانی پھیر دیا تھا۔ اب جبکہ 10 ستمبر کو سپر-4 راؤنڈ میں ہند-پاک مقابلہ ہونے والا ہے تو لوگ ایک بار پھر بارش کا اندیشہ دیکھ کر پریشان ہیں۔ اس درمیان ایک خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ اگر 10 ستمبر کو ہند-پاک میچ نہیں ہو سکا تو اگلے دن یعنی 11 ستمبر کو یہ میچ کھیلا جائے گا۔ یہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی سی نے 10 ستمبر کو کھیلے جانے والے ہند-پاک مقابلہ کے لیے ایک ریزرو ڈے رکھا ہے۔ اگر 10 ستمبر کو اس میچ میں بارش نے خلل ڈالا تو اگلے دن یعنی 11 ستمبر کو یہ میچ مکمل کیا جائے گا۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایشیا کپ فائنل مقابلے کے علاوہ سپر-4 میں صرف ہند-پاک مقابلے کے لیے ہی یہ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اے سی سی کا یہ ایک حیران کرنے والا فیصلہ ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 9 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سپر-4 کا ہی میچ کھیلا جائے گا، اور اس میچ پر بھی بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایسے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش ٹیموں کے کرکٹ بورڈس اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔