روی چندرن اشون نےبتایا کہ اس نے بارہ سال پہلے ایک عہد لیا تھا

روی چندرن اشون نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں کل 765 وکٹیں حاصل کیں اور  وہ ہندوستان کے لیے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

روی چندرن اشون کا نام کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں لیا جائے گا لیکن جس طرح سے انہوں نے ریٹائرمنٹ لی اور جس طرح کے رد عمل سامنے آئے وہ ہندوستانی کرکٹ کی کچھ اور ہی کہانی بیان کرتا ہے۔ بہرحال انہوں نے  بین الاقوامی سطح پر 765 وکٹیں لینے کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ۔ 

روی چندرن اشون نے کئی سال قبل ایک  عہد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکل وقت دیا تھا۔ دراصل، بی سی سی آئی نے آر اشون کے اعزاز میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں اس ہندوستانی لیجنڈ نے اپنے شاندار کیریئر کی کچھ یادیں شیئر کی ہیں۔


یہ سال 2012 کی بات ہے جب نومبر-دسمبر کے مہینے میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس ہوم سیریز میں ہندوستان کو 2-1 سے شکست ہوئی تھی۔ اس سیریز کے بعد اشون نے عہد کیا تھا کہ وہ ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کبھی نہیں ہارنے دیں گے۔

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری ویڈیو میں اشون نے کہا، "میں نے سال 2012 میں ایک عہد لیا تھا۔ ہم انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز ہار گئے تھے۔ یہ میرے کیریئر کا ابتدائی مرحلہ تھا اور میں نے خود سے کہا کہ ہم کبھی نہیں ہاریں گے۔  آپ نے چاہے دس سالوں میں کتنی ہی وکٹیں لیں، آپ کو وہ یاد نہیں ہوں گا  لیکن یادیں ساتھ رہ جاتی  ہیں۔‘‘


واضح رہے کہ 2012 میں ہندوستان کو 8 سال میں پہلی بار ہوم سیریز میں شکست ہوئی تھی۔ اشون کے عہد کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ اس نے لگاتار 18 ہوم سیریز جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔ ان یادگار فتوحات میں اشون کا بہت اہم حصہ تھا کیونکہ اس کے بعد انہوں نے گھریلو میدانوں پر 53 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 53 میچوں میں 320 وکٹیں حاصل کیں۔ بدقسمتی سے، اشون 2024 میں کھیلی گئی ہوم سیریز کا بھی حصہ تھے، جس میں ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اشون نے اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنی زیادہ (765) وکٹیں لینے میں کامیاب ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔