بحیثیت قائد میرا نظریہ سب کو ایک ساتھ خوش رکھنا ہے: شیکھر دھون

نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سری لنکا کے دورے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دھون نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ نوجوانوں کو ٹیم میں پاکر اور ان کے خوابوں کو سچ ہوتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

شیکھر دھون
شیکھر دھون
user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکا کے دورے پر ہندوستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شیکھر دھون نے کہا ہے کہ ان کے لئے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان بن گئے ہیں۔ بحیثیت قائد، ان کا نظریہ ہے کہ سب کو ایک ساتھ اور خوش رکھا جائے، یہ سب سے اہم چیز ہے۔

شیکھر نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'فالو دی بلیوز' میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے کام کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ "ہمارے پاس لڑکوں کا ایک اچھا گروپ ہے، بہت اچھا معاون عملہ ہے اور ہم ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں۔ جب میں انڈیا اے کا کپتان تھا تو راہل ڈراوڑ کوچ تھے اور میں کئی بار این سی اے (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) جا چکا ہوں، لہذا یہ ایک اچھا رشتہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب ایک ساتھ ہوں اور خوش رہیں۔ "


ہندوستانی کپتان شیکھر نے کوچ راہل ڈراوڑ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کہا، “میرا راہل بھائی سے اچھا رشتہ ہے۔ میں ان کے خلاف کھیلا جب میں نے رنجی ٹرافی کھیلنا شروع کی اور تب سے میں انہیں جانتا ہوں۔ جب میں انڈیا اے میچ کھیلنے گیا تو میں کپتان تھا اور وہ کوچ تھے، اس لئے بات چیت ہوئی۔ جب وہ این سی اے کا ڈائریکٹر بنے، تو ہم وہاں تقریباً 20 دنوں کے لئے جاتے تھے، اس لئے ہم بہت باتیں کرتے تھے اور اب ہمارے پاس اچھی کیمسٹری ہے اور اب جب ہمیں ایک ساتھ چھ میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے تو یہ بہت مزے کی بات ہوگی۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ہم سب ٹھیک ہوجائیں گے۔"

نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سری لنکا کے دورے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دھون نے کہا، "یہ خوشی کی بات ہے کہ نوجوانوں کو ٹیم میں پاکر اور ان کے خوابوں کو سچ ہوتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ یہ بڑی بات ہے کہ یہ نوجوان اپنے آبائی شہروں سے کچھ خواب لے کر آئے ہیں اور ان کے خواب سچ ہو رہے ہیں اور اب انہیں اس سفر سے لطف اندوز ہونا چاہیے جس نے انہیں ٹیم انڈیا میں اتارا تھا اور انہیں اپنی طاقت کی اہمیت کا پتہ ہونا چاہیے۔ ٹیم میں سینئر ہیں، لہذا نوجوان ان سے سیکھیں گے اور اس کے برعکس ہم نوجوانوں سے سیکھیں گے۔ میں جب بھی نوجوانوں سے ملتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ ان کے پاس سوچنے کے اکثر نئے طریقے ہوتے ہیں اور میں ایسی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں جو ہماری مدد کریں۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔