ارشدیپ-اویش کے بعد شریئس-سدرشن کی شاندار کارکردگی، ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹ سے روندا

ہندوستان نے ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

جوہانسبرگ: ہندوستان نے ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 117 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں ارشدیپ سنگھ نے 5 وکٹ جبکہ اویش خان نے 4 وکٹ حاصل کئے، جبکہ بلے بازی میں شیریئس ایر اور سائی سدرشن نے نصف سنچری اسکور کی۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دنوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 19 دسمبر کو پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کو کسی خاص پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ رتوراج گائیکواڈ کے 23 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد سائی سدرشن اور شریئس ایر نے 88 رنز کی شراکت قائم کر کے ہندوستان کو میچ جتوا دیا۔ سائی سدرشن نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ وہیں شریئس نے 45 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔


قبل ازیں، جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مگر جنوبی افریقہ کا آغاز انتہائی خراب رہا اور پاور پلے میں ہی اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔ یہ چار وکٹیں ارشدیپ سنگھ نے حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ریزا ہینڈرکس اور رسی وین ڈیر ڈوسن کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ بعد میں ارشدیپ نے دوسرے اوپنرز ٹونی ڈی زارزی اور ہینرک کلاسن کو آؤٹ کیا۔

ارشدیپ سنگھ کے بعد اویش خان کا جادو نظر آیا اور انہوں نے کپتان ایڈن مارکرم اور ویان مولڈر کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے افریقی ٹیم کی حالت خراب کر دی۔ اس کے بعد اویش نے خطرناک بلے باز ڈیوڈ ملر اور کیشو مہاراج کو بھی پویلین بھیج دیا۔ 73 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ جنوبی افریقہ 100 رنز بھی نہیں بنا پائے گا لیکن اینڈائل پھہلوکوائیو نے کچھ بڑے شاٹس مار کر جنوبی افریقہ کو 116 رنز تک پہنچایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔