بنگلہ دیش کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف جاری ہوا گرفتاری وارنٹ

واضح ہو کہ شکیب الحسن سابق میں عوامی لیگ کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد سے ہی شکیب بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چیک باؤنس کے ایک معاملہ میں شکیب کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کای گیا ہے۔ شکیب کے خلاف آئی ایف آئی سی بینک سے منسلک چیک دھوکہ دہی کے معمالہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ وارنٹ میں شکیب کے علاوہ دیگر 3 لوگوں کا نام بھی شامل ہے۔ ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمن نے اتوار کو وارنٹ کا حکم جاری کیا۔ واضح ہو کہ شکیب الحسن سابق میں عوامی لیگ کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد سے ہی شکیب بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

گزشتہ ماہ 15 دسمبر کو شکیب کا نام چیک دھوکہ دہی کے معاملے میں سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد 18 دسمبر کو عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد انہیں 19 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ آئی آیف آئی سی بینک کے ریلیشن شپ آفیسر شہیب الرحمن نے بینک کی جانب سے یہ مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکیب اور دیگر 3 لوگوں پر 2 الگ الگ چیک کے ذریعہ 4،14،57،000 ڈی بی ٹی (تقریباً 41.4 ملین ڈالر) منتقل کرنے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس معاملے میں شکیب کی کمپنی الحسن ایگرو فارم لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، ڈائریکٹر امداد الحق اور ملائکر بیغم بھی شامل ہیں۔ شکیب کی کمپنی نے کئی بار آئی ایف آئی سی بینک کی بنانی برانچ سے رقم قرض کے طور پر لیا تھا۔ قرض کی واپسی کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ جس کے بعد بینک کو بتایا گیا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے جس سے وہ قرض کی رقم واپس کر سکے۔


قابل ذکر ہے کہ 2023 میں شکیب نے عوامی لیگ میں شامل ہو کر سیاست میں قدم رکھا اور پارٹی کی ٹکٹ پر 7 جنوری 2024 کو بلا مقابلہ انتخاب میں مگورا-1 حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد سے ہی شکیب الحسن اپنے پریوار کے ساتھ بنگلہ دیش چھوڑ کر امریکہ میں مقیم ہیں۔ انہیں یہ بھی خدشہ لاحق ہے اگر وہ بنگلہ دیش واپس آئے تو وہ دوبارہ لوٹ نہیں پائیں گے۔ واضح ہو کہ چپمئنز ٹرافی کے لیے شکیب کو حالیہ بنگلہ دیش کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔