اجیت واڈیکر: ڈومیسٹک کرکٹ کے بے تاج بادشاہ

یقینی طور پر اجیت واڈیکر ہندوستان کے عظیم کرکٹروں میں ایک اہم مقام رکھتےہیں۔ یہ وہ ہندستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی قیادت میں ہندوستان کو پہلی مرتبہ غیر ملکی سرزمین پر فتح دلائی۔

<div class="paragraphs"><p>اجیت واڈیکر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اجیت واڈیکر، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: دنیا کے بہترین کپتانوں کی جب بھی بات کی جاتی ہے تو ہندستان کے اجیت واڈیکر کا نام ضرور سامنے آتا ہے۔ یقینی طور پر اجیت واڈیکر ہندوستان کے عظیم کرکٹروں میں ایک اہم مقام رکھتےہیں۔ یہ وہ ہندستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی قیادت میں ہندوستان کو پہلی مرتبہ غیر ملکی سرزمین پر فتح دلائی۔ اجیت واڈیکر ایک بہترین سلپ فیلڈر، بائیں ہاتھ کے جارح بلے باز، لیفٹ آرم میڈیم، سلو لیفٹ آرم آرتھوڈکس گیند باز، شاندار کپتان اور ہندوستانی ٹیم کے کامیاب کوچ رہے ہیں۔

دنیا میں شاید ہی کرکٹ کا کوئی ایسا کپتان ہوگا جس کے لئے اس ملک کے وزیراعظم نے کسی فتح پر ٹیم کا اتنی گرمجوشی سے استقبال کیا ہوگا۔ ان کی اس فتح پر آنجہانی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی سمیت ہزاروں لوگوں نے ٹیم کے استقبال کے لیے تقریباً بیس کلومیٹر تک پھولوں کی بارش کی۔ جی ہاں، اجیت واڈیکر ہی وہ واحد کرکٹ کپتان ہیں جنہوں نے لگاتار تین سیریز جیتی، جن میں دو بیرون ملک اور ایک ہندوستان میں کھیلی گئی۔ اس سے قبل کوئی بھی کپتان مسلسل دو بیرون ملک سیریز نہیں جیت سکا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں 'لکی کرکٹر' بھی کہا جاتا ہے۔


ہندوستانی کرکٹ کو عالمی سطح پر شہرت دلانے والے ہندوستانی کپتان اجیت واڈیکر یکم اپریل 1941 کو مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ اجیت واڈیکر کا پورا نام اجیت لکشمن واڈیکر ہے۔ اجیت واڈیکر نے دو نامور کالجوں الفنسٹن اور روجا میں تعلیم حاصل کی۔ بچپن میں انہیں کھیل سے زیادہ ریاضی میں دلچسپی تھی۔ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ انجینئر بنیں جبکہ ماں چاہتی تھیں کہ وہ ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کریں۔ جب انہیں ریاضی میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر کرکٹ کا بلا بطور انعام دیا گیا، تو اجیت کو کرکٹ سے انسیت پیدا ہوگئی۔ جب وہ ایلفنسٹن کالج میں زیر تعلیم تھے تو کالج کی ٹیم میں کھلاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا انتخاب کیا گیا۔اس کے بعد واڈیکر نے کالج میں کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ یہاں سے اجیت واڈیکر کا کرکٹ کا نیا باب شروع ہوا۔ انہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین پرفارمنس پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔