محمد سراج اور اشون سنچرین فتح کے بعد چیتیشور پجارا کو نچاتے آئے نظر، دیکھیے ویڈیو

آر اشون کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ سراج اور اشون بار بار چیتیشور پجارا کو پکڑ پکڑ کر نچاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

جنوبی افریقہ میں سنچرین کا قلع فتح کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم پورے جوش میں نظر آ رہی ہے۔ سنچرین ٹیسٹ میں جیت کے بعد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی خوشی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ یہ ویڈیو ہندوسانی ٹیم کے ہوٹل کی طرف جاتے وقت بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ہندوستانی ٹیم کے تین کھلاڑی محمد سراج، آر اشون اور چیتیشور پجارا ہوٹل اسٹاف کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

آر اشون کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ سراج اور اشون بار بار چیتیشور پجارا کو پکڑ پکڑ کر نچاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے باقی کھلاڑی ان تینوں کو دیکھ کر ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اشون نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’میچ کے بعد کی تصویریں پوسٹ کرنے کی روایت بہت بورنگ ہو چکی ہے، اس لیے چیتیشور پجارا نے فیصلہ کیا کہ وہ پہلی بار ڈانس کے ساتھ اسے یادگار بنائیں گے۔ ساتھ میں ہیں محمد سراج اور آپ کا اپنا (اشون)۔ کیا شاندار جیت رہی۔‘‘


واضح رہے کہ سنچرین میں ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 113 رنوں سے شکست دی۔ سنچرین میں ہندوستانی ٹیم کی یہ پہلی جیت بہت یادگار رہی۔ اس جیت کے ساتھ ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان 0-1 سے آگے ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔