نیوزی لینڈ سے ہندوستان کی شکست کے بعد ششی تھرور نے بھی مانگا وراٹ کوہلی سے جواب

ششی تھرور نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ہمیں ہارنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن افسوس ہے کہ وہ لڑے بھی نہیں، کپتان کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا ہوا، یہ بتانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔‘‘

کانگریس لیڈر ششی تھرور / آئی اے این ایس
کانگریس لیڈر ششی تھرور / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی بڑی شکست کے بعد ٹیم پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اب شائقین ہی نہیں سیاستدان بھی ٹیم سے جواب مانگ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر اور ایم پی ششی تھرور نے اس شکست کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کپتان وراٹ کوہلی سے ہار کی وجہ پوچھی۔

انہوں نے پیر کو اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ہم نے انہیں مبارکباد دی ہے، ان کی تعریف کی ہے اور انہیں عزت دی ہے۔ ہمیں اس کے ہارنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ وہ لڑے بھی نہیں۔ کپتان کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا ہوا، ہم خود دیکھ سکتے ہیں، اسے بتانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔‘‘


واضح رہے کہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا اب تک کا سفر کافی مایوس کن رہا ہے۔ اتوار کو اپنے دوسرے میچ میں ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل اسے پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔