ہندوستانی بیٹ کمپنی ’ایس جی‘ کے بعد ’ایس ایس‘ نے بھی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے ختم کیا معاہدہ

بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے صرف ہندوستان ہی نہیں سنگاپور نے بھی اپنی کھیل کمپنیوں کا سامان وہاں بنوانا بند کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیشی ٹیم، تصویر @ICC</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل سے بنگلہ دیشی تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن کو باہر کیے جانے کے بعد سے ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور بی سی سی آئی آمنے سامنے ہے۔ بی سی بی سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان میں ہونے والے اپنے مقابلے سری لنکا منتقل کرنے کی بات کر رہی ہے، جس پر ابھی آئی سی سی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے۔ اس درمیان بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنسپریل گرین لینڈز (ایس جی) کے بعد اب سرین اسپورٹس انڈسٹریز (ایس ایس) کمپنی نے بھی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے بیٹ کا معاہدہ توڑ دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی اب ایس ایس کے بیٹ کے ساتھ نہیں کھیل پائیں گے۔ یہی نہیں ایس ایس نے بنگلہ دیش میں اپنی مصنوعات تیار نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے سیاسی تعلقات خراب ہونے کے بعد ایس جی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ رینیو نہیں کیا۔ اب سرین اسپورٹس یعنی ایس ایس نے بھی بنگلہ دیش سے خدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے ایس ایس اور ایس جی کے معاہدے کے رینیو کا وقت نزدیک تھا لیکن سیاسی اور کرکٹ تعلقات کی کشیدگی کے باعث یہ عمل کافی سست پڑ گیا ہے۔ ان بیٹ کمپنیوں نے بنگلہ دیش کے ٹاپ کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیے ہیں۔


بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے صرف ہندوستان ہی نہیں سنگاپور نے بھی اپنی کھیل کمپنیوں کا سامان وہاں بنوانا بند کر دیا ہے۔ سنگاپور اور ہندوستان کی اسپورٹس کمپنیاں بنگلہ دیش میں اپنے کپڑے تیار کرواتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے ہندوستان میں ٹی-20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی بات کہی ہے اور وہ سری لنکا میں اپنے مقابلے کھیلنا چاہتا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی اس کے حق میں نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی بنگلہ دیش مقابلے کے وینیو بدلنے کے لیے تو تیار ہے لیکن وہ ملک کے باہر ان مقابلوں کو کرانے کے لیے راضی نہیں ہے۔ بنگلہ دیش اپنے ٹی-20 ورلڈ کپ کے مقابلے کولکاتہ اور ممبئی کی جگہ چنئی اور ترواننت پورم میں کھیل سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔