دھونی کے بعد سریش رینا نے بھی ریٹائرمنٹ لیا

رینا طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم سے باہر تھے۔ لیڈز میں 17 جولائی 2018 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ کے بعد سے وہ کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام 
تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام
user

یو این آئی

مہندر سنگھ دونی کے 15 اگست کو ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد ہندوستانی کرکٹر اور چنئی سپر کنگس میں ان کے ساتھی کھلاڑی سریش رینا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد ہی رینا نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ وہ بھی دھونی کے اس سفر میں شامل ہورہے ہیں۔


رینا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ’’ماہی آپ کے ساتھ کھیلنا اچھا تھا۔ پورے دل سے، فخر کے ساتھ، میں آپ کے اس سفر میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔ تھینک یو انڈیا۔ جے ہند‘‘۔

رینا طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم سے باہر تھے۔ لیڈز میں 17 جولائی 2018 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ کے بعد سے وہ کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے تھے۔


وہ 27 نومبر 1986 کو اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے مراد نگر نگر میں پیدا ہوئے تھے۔ ہندوستان کے ایک بہترین فیلڈر میں سے ایک مانے جانے والے رینا نے 30 جولائی 2005 کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں بین الاقوامی کرکٹ کی شروع کی تھی۔

انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لئے 18 ٹیسٹ میں 26.48 کی اوسط سے 768 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔ رینا نے 226 ون ڈے میچوں میں 35.31 کی اوسط سے 5615 رنز بنائے ہیں اور اس فارمیٹ میں اس کے نام پانچ سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں ہیں۔ رینا نے 78 ٹی 20 میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں اور 29.16 کی اوسط کی مدد سے 1605 رنز بنائے ہیں۔


رینا تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہے۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے اور میچ کھیلنے کا ریکارڈ ان کے نام درج ہے۔ رینا، چنئی سپر کنگز کے مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2007، ورلڈ کپ 2011 اور چیمپئنز ٹرافی 2013 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا ایک اہم حصہ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔