افریقی ملک طنزانیہ نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ کے لیے پہلی مرتبہ کیا کوالیفائی
زمبابوے کی میزبانی میں 2026 میں ہونے والے انڈر-19 عالمی کپ میں طنزانیہ کی ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرے گی۔ طنزانیہ نے عالمی کپ کوالیفائر میں نامیبیا (8 پوائنٹس) اور کینیا (6 پوائنٹس) کو پیچھے چھوڑا۔

افریقی ملک طنزانیہ نے کرکٹ کے میدان میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ کے لیے اس ملک نے پہلی بار کوالیفائی کر لیا ہے، اور اس کے لیے کچھ بڑی ٹیموں کو حیرت انگیز طور پر طنزانیہ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ طنزانیہ نے نائیجیریا میں افریقی کوالیفائرس میں لگاتار 5 میچ جیت کر یہ کامیابی حاصل کی۔
زمبابوے کی میزبانی میں 2026 میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ میں طنزانیہ کی ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرے گی۔ لکشیہ بکرانیا کی قیادت والی ٹیم نے اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں سیئرا لیون کے خلاف جیت درج کر ٹورنامنٹ فتح کیا اور پروفیکٹ 10 پوائنٹس حاصل کر لیے۔ طنزانیہ نے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے نامیبیا (8 پوائنٹس) اور کینیا (6 پوائنٹس) کو پیچھے چھوڑا، جو کہ کرکٹ میں پہلے ہی اپنا نام بنا چکی ہیں۔
طنزانیائی کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی پر کپتان بکرانیا نے کہا کہ ’’میرے پاس الفاظ نہیں، اور یہ حیرت انگیز ہے کہ ہم نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’طنزانیہ ملک کے لیے یہ شنادار لمحہ ہے۔ یہ ٹیم کی سخت محنت اور طنزانیہ کرکٹ ایسو سی ایشن کی حمایت و حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔ 2026 میں عالمی کپ میں ہم دیگر ٹیموں کے خلاف اپنا بہترین مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘
طنزانیہ آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ کے لیے وکالیفائی کرنے والی بارہویں ٹیم بنی ہے۔ 10 ٹیموں کو براہ راست کوالیفکیشن ملی تھی۔ آسٹریلیا انڈر-19 عالمی کپ کا دفاعی چمپئن ہے، جس نے فائنل میں ہندوستان کو 79 رنوں سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ 2026 ایڈیشن کی میزبانی کرنے والے زمبابوے کو بھی براہ راست کوالیفکیشن حاصل ہوا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے ابھی 4 ٹیموں کا نام طے ہونا باقی ہے۔ 4 بجے ہوئے ریجنل فائلنز سے یہ جگہ محفوظ ہے۔ ایشیا اور مشرقی ایشیا پیسفک کے کوالیفائر والی جگہ اپریل میں طے ہوں گی، جبکہ یوروپی اور امریکی کوالیفائر اگست میں ختم ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔