افغانستان سنسنی خیز مقابلہ میں جیت کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا باہر

ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے سنسنی خیز مقابلہ میں افغانستان نے بنگلہ دیش شکست دے کر یہ مقابلہ 8 رن سے جیت لیا ہے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 114 رن بنانے تھے مگر پوری ٹیم 105 رنوں پر ڈھیر ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے سنسنی خیز مقابلہ میں افغانستان نے بنگلہ دیش شکست دے کر یہ مقابلہ 8 رن سے جیت لیا ہے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 114 رن بنانے تھے مگر پوری ٹیم 105 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ اسی کے ساتھ افغانستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے اور آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ کپتان راشد خان نے بعد میں گفتگو میں اسے ایک خواب کی تکمیل قرار دیا۔

گزشتہ روز ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، اس سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ افغانستان کا مقابلہ 27 جون کو صبح 6 بجے جنوبی افریقہ سے ہوگا، جبکہ ہندوستان اسی دن شام کو 8 بجے انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔


ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا یہی آخری میچ تھا، جو کنگسٹن کے میدان پر کھیلا گیا۔ اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 8 رن سے شکست دے دی۔

بارش آنے تک بنگلہ دیش نے 11.4 اوورز کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 81 رن بنائے تھے۔ تاہم ایک اوور کم ہو جانے کے بعد بنگلہ دیش کو نیا ہدف 19 اوور میں 114 رن ملا۔ جس کے بعد بنگلہ دیش کو جیتنے اور افغانستان کو باہر کرنے کے لئے مزید 32 رن کی ضرورت تھی۔

قبل ازیں، افغانستان کی بیٹنگ کے دوران بنگلہ دیش کے گیند باز رشاد حسین نے 26 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 10.4 اوورز میں 59 رن کی عمدہ اننگز کھیلنے کے باوجود افغانستان اس شروعات کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا اور ٹاپ اسکورر رحمان اللہ گرباز نے 55 گیندوں پر 43 رن کی اننگز کھیلی۔


ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی ڈبل فیگر تک پہنچنے میں کامیاب رہے لیکن تیزی سے رن نہیں بن سکے۔ تبدیلی کے بعد ٹیم میں آئے فاسٹ بولر تسکین احمد نے 4 اوور میں محض 12 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

افغانستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 115 رن بنائے اور حریف ٹیم کو 116 رن کا ہدف دیا۔ افغان ٹیم کے رحمان اللہ گربز نے 43، راشد خان نے 19 اور ابراہیم زدران نے 18 رن بنائے۔

بنگلہ دیش کو یہ میچ جیتنے کے لیے 114 (ڈی ایل ایس) کا ہدف ملا تھا۔ لیکن 'پلیئر آف دی میچ' نوین الحق نے لگاتار 2 وکٹیں لے کر میچ کا رخ افغان ٹیم کے حق میں کر دیا۔ نوین الحق اور راشد خان نے 4-4 وکٹیں لے کر افغانستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وہیں بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز لٹن داس 54 رن بنا کر آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔


آخری 2 اووروں میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 12 رن درکار تھے لیکن 102 رن پر اس کے 8 وکٹ گر چکے تھے۔ نوین الحق 18واں اوور کرنے آئے۔ اس اوور میں تسکین احمد نوین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر مستفیض الرحمان کے آؤٹ ہونے پر بنگلہ دیش کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔