افغان سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت نازک

عبدالرحیم زئی نے کہا ’’نجیب جمعہ کے روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور وہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ بہت سنگین ہے۔‘‘

تصویر سوشل یڈیا
تصویر سوشل یڈیا
user

قومی آوازبیورو

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز نجیب اللہ ترکائی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیب اللہ کے حادثے کی خبر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ قومی کھلاڑی نجیب ترکئی کل ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور گزشتہ رات آپریشن کے بعد بھی ان کی حالت تشویشناک ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زر عبد الرحیم زئی نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ قومی کرکٹر نجیب اللہ کی حالت سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے ابھی تک نازک ہے اور وہ کوما میں ہیں جبکہ ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ نیز انہیں یقین نہیں ہے کہ نجیب اپنی پرانی حالت میں واپس آسکیں گے یا نہیں!


یہ حادثہ اس وقت ہوا جب نجیب مشرقی ننگرہار میں گروسری کے ایک اسٹور سے سڑک عبور کر رہے تھے کہ تب ہی وہ وہاں سے گزر رہی ایک کار کی زد میں آگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عبدالرحیم زئی نے کہا ’’نجیب جمعہ کے روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، اور وہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں ۔ ان کی حالت مستحکم نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ بہت سنگین ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔