اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے: باؤچر

مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں، میں ان کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جوہانسبرگ: سابق وکٹ کیپر اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں، میں ان کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔ میں ان کے فیصلہ کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہیے۔


غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق کپتان سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی، جس پر اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بورڈ کو جواب دیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آخری ہے اور واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے مئی 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ نے متعدد بار ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */