تیسرا ایک روزہ مقابلہ: ہندوستانی گیندبازوں کی شاندار گیندبازی، جنوبی افریقہ 99 رن پر آل آؤٹ

ہندوستان کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ مقابلہ میں کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ 99 رنوں پر سمٹ گئی ہے، ٹیم انڈیا کے لئے اسپینر کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ایک روزہ مقابلہ کے دوران انڈین بولز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس میچ کے لئے ہندوستانی کپتان شکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری جنوبی افریقی ٹیم 27.1 اوور میں محض 99 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے محض 100 بنانے ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 6 جبکہ جان مین ملان نے 27 گیندوں میں 15 رن اسکور کئے، وہیں ریزا ہینرکس اور ایڈن مارکرس نے بالترتیب 3 اور 9 رنوں کا تعاون کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ رن ہینری کلاسین نے بنائے، جنہوں نے 42 گیندوں میں 34 رنوں کا تعاون کیا۔ جنوبی افریقہ کو سب سے پہلا جھٹکا 7 رنوں کے اسکور پر لگا، جبکہ دوسرا وکٹ 25 رن کے اسکور پر گرا۔ وہیں 66 رنز تک افریقہ کی نصف ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ خیال رہے کہ بارش کی وجہ سے آج کا میچ مقررہ وقت سے کچھ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔


وہیں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کلدپ یادو نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 4.1 اوورز میں 18 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سراج نے 5 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن سندر نے 2 وکٹ حاصل کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔