25 سال بعد ہو گا لکھنؤ میں بین الاقوامی کرکٹ میچ، سیکورٹی انتظامات سخت

میزبانی ملنے سے حوصلہ افزا لکھنؤ ضلع انتظامیہ اور اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے اكانا اسٹیڈیم میں 6 نومبر یعنی کل ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے انٹرنیشنل ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران میدان کے اندر اور باہر 5000 سیکورٹی اہلکار چپے چپے پر نگاہ رکھنے کیلئے موجود ہوں گے۔

ڈھائی دہائی کے طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میچ کی میزبانی ملنے سے حوصلہ افزا لکھنؤ ضلع انتظامیہ اور اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی۔ اس میچ کے ساتھ نیا نویلا میدان بین الاقوامی مقابلے کے انعقاد کا آغاز کرے گا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میچ کے دوران 6 پولس سپرنٹنڈنٹ، 22 ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ، 45 ریجنل، 100 انسپکٹر، 15 ٹریفک انسپکٹر، 530 سب انسپکٹر، 131 ڈپٹی ٹریفک، 2085 سپاہی، 572 ٹریفک سپاہی، 269 خواتین کانسٹیبل کے علاوہ دو اے ٹی ایس کمانڈو ٹیم، ایک ایس ٹی ایف سرولانس ٹیم اور آٹھ کمپنی پی اے سی اور دو کمپنی آر اے ایف تعینات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 400 هوم گارڈس ٹریفک اور پارکنگ نظام پر نظر رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Nov 2018, 1:10 PM