ویمنس ٹی-20 عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت کور سنبھالیں گی کپتانی کی ذمہ داری

تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نئی لڑکیوں کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ خواتین ٹیم بھی عالمی کپ ٹی-20 جیت کر ملک کو شاندار تحفہ دینے کے لیے تیار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a></p></div>

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر@BCCIWomen

user

قومی آوازبیورو

ویمنس ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے لیے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان لڑکیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ ہندوستانی دستے میں جارحانہ بلے باز اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما اوپنرس کے طور پر ٹیم میں شامل کی گئی ہیں۔ عالمی کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا وہیں ہندوستانی ٹیم 4 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

ہرمن پریت کور کو ایک بار پھر ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، دیپتی شرما، جیمیما روڈریگیز، رچا گھوش، یشتکا بھاٹیہ، رینوکا سنگھ، ہیم لتا، شوبھنا اور رادھا یادو جیسی کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور مرد ٹیم کی طرح خواتین ٹیم کو بھی عالمی کپ ٹی-20 کا چمپئن بناکر ملک کو ایک شاندار تحفہ دینا چاہتی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ دبئی میں کھیلے گی جبکہ کُل ملاکر اس کے 3 میچ دبئی میں اور ایک میچ شارجہ میں ہونے ہیں۔


عالمی کپ میں جس ایک مقابلے پر پورے ہندوستان کی نظر ہوگی وہ 6 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہونے والا میچ ہے جو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کا سب سے سخت مقابلہ آخری گروپ میچ ہے جب اس کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ مقابلہ 13 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایشیائی چمپئن سری لنکا سے ٹیم کا مقابلہ 9 اکتوبر کو ہونے والا ہے۔

ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دیپتی شرما، جیمیما روڈریگیز، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، یشتکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالن ہیم لتا، آشا شوبھنا، رادھا یادو، شرینکا پاٹل، سجنا سجیون

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔