جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، شبھمن اور پانڈیا کی ہوئی واپسی

ٹی20 فارمیٹ کے نائب کپتان شبھمن گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ گردن کی چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ رنکو سنگھ اور نتیش کمار ریڈی کو ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹی-20 ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی-20 فارمیٹ کے نائب کپتان شبھمن گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ گردن کی چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ رنکو سنگھ اور نتیش کمار ریڈی کو ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 میچوں کی یہ ٹی-20 سیریز 9 دسمبر سے 19 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔

اس ٹی-20 سیریز کے لیے بی سی سی آئی نے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ پھیر بدل سے پرہیز کیا ہے۔ سیلیکٹرز نے وہی ٹیم منتخب کی ہے جو 2025 ایشیا کپ کھیلی تھی۔ ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کے طور پر ٹیم میں 4 اسپن گیند باز ہیں۔ اس کے علاوہ 15 رکنی ٹیم میں جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے طور پر 4 تیز گیند باز ہیں۔ بلے بازی کے شعبہ میں کپتان سوریہ کمار یادو، نائب کپتان شبھمن گل، ابھشیک شرما، تلک ورما اور شیوم دوبے موجود ہیں۔ جتیش شرما اور سنجو سیمسن کے طور پر ٹیم میں 2 وکٹ کیپر بلے باز بھی ہیں۔


ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 میچوں کی اس ٹی-20 سیریز کا پہلا مقابلہ 9 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا مقابلہ 11 دسمبر کو نیو چنڈی گڑھ اور تیسرا مقابلہ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا مقابلہ 17 دسمبر کو لکھنؤ اور سیریز کا آخری اور پانچواں مقابلہ 19 دسمبر کو احمدآباد میں ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے منتخب کردہ 15 رکنی ٹیم اس طرح ہے: سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، عرشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا اور واشنگٹن سندر۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔