کورونا وائرس کے سبب پاکستان انڈر- 19 کا دورۂ بنگلہ دیش منسوخ

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کراچی: پاکستان انڈر- 19 ٹیم کا بنگلہ دیش کا دورہ بنگلہ دیش میں کووڈ- 19 کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی تصدیق کی ہے۔ جمعہ تک بنگلہ دیش میں کورونا وائر س کے 6854 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش نے 14 اپریل سے ملک میں ایک ہفتہ کا طویل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے اس مہینے کے شروع میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد ہفتہ 17 اپریل کو ٹیم کی رخصتی کا شیڈول ترتیب دیا گیا تھا۔ پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ انڈر- 19 کا دورہ بنگلہ دیش میں کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہونے کے بعد بنگلہ دیش حکومت کے لاک ڈاؤن میں اضافے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔


پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ "دونوں کرکٹ بورڈ اب دورے کے لئے ایک نئی ونڈو تلاش کریں گے اور بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی اس دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔" اس دورے میں پاکستان ٹیم کو پانچ یوتھ ون ڈے کے ساتھ ایک چار روزہ ٹسٹ میچ بھی کھیلنا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔