یس بینک اور کورونا وائرس کا اثر، سنسیکس اور نفٹی میں بھاری گراوٹ

نفٹی بھی کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کے دباؤ میں رہا اور 332 پوائنٹس نیچے 10657.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی کے 50 حصص میں سے 46 سرخ اور چار سبز نشان میں تھے۔

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ
user

یو این آئی

ممبئی: يس بینک اور کورونا وائرس کے اثرات سے ملک کے اسٹاک مارکیٹ نکل نہیں پا رہے ہیں۔ موجودہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن چہار طرفہ فروخت کے دباؤ میں سینسیکس 1100 اور نفٹی 300 پوائنٹس سے زیادہ اوندھے منہ نیچے آ گئے۔


پیر کو آغاز میں ہی سینسیکس جمعہ کو بند 37576.62 کے مقابلے میں 626.42 پوائنٹس گھٹ کر 37 ہزار سے نیچے 36950.20 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے شروع سے ہی چہار طرفہ فروخت کا دباؤ رہنے سے تقریباً 1200 پوائنٹس نیچے یعنی 36388.28 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس کے بعد معمولی بہتری سے یہ 36427.44 پوائنٹس پر پہنچا۔ یہ سطح جمعہ کے بند کے مقابلہ میں تقریباً 1150 پوائنٹس نیچے ہے۔

نفٹی بھی کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کے دباؤ میں رہا اور 332 پوائنٹس نیچے 10657.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی کے 50 حصص میں سے 46 سرخ اور چار سبز نشان میں تھے۔


گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست افراتفری ہی تھی اور جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای کا سینسیکس 893.99 پوائنٹس اور نفٹی بھی 289.45 پوائنٹس گرکر بالترتیب 37576.62 اور 10979.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔