گوتم اڈانی کا تھائی کمپنی سے ہاتھ ملانے کے بعد مکیش امبانی کے لئے مشکلیں بڑھ سکتی ہیں

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) اس وقت ہندوستان کی سب سے بڑی پیٹرو کیمیکل کمپنی ہے۔ اڈانی کی نئی کمپنی وی پی ایل اسی شعبے میں داخل ہو رہی ہے جہاں آر آئی ایل کا غلبہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اڈانی گروپ نے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پہل کی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل)کے زیر تسلط اس سیکٹر میں ڈینٹ ڈالنے کے لیے، اڈانی انٹرپرائزز نے اب تھائی لینڈ کی بڑی کمپنی انڈوراما ریسورسز لمیٹڈ(آئی آر ایل) کو حاصل کر لیا ہے۔

اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ(آے ای ایل) کی ذیلی کمپنی اڈانی پیٹروکیمیکلس لمیٹڈ(اے پی سی ایل)  اور تھائی کمپنی انڈوراما ریسورسز لمیٹڈکے درمیان 50-50 فیصد شراکت داری  کے ساتھ نئی کمپنی ویلر پیٹروکیمیکلس لمیٹڈ(وی پی ایل) بنائی گئی ہے۔ اس نئی کمپنی کو 4 جنوری 2025 کو ممبئی میں رجسٹرار آف کمپنیز کے دفتر میں رجسٹر کیا گیا تھا۔


اے ای ایل نے ایک ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ یہ کمپنی پیٹرو کیمیکل، ریفائنری اور کیمیکل کے کاروبار میں کام کرے گی۔ وی پی ایل کا آغاز 5,00,000 روپے کے ابتدائی سرمائے کے ساتھ کیا گیا ہے جسے 50,000 ایکویٹی شیئرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں اے پی سی ایل اور آئی آر ایل کے 25-25 ہزار شیئرز ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔