جی ایس ٹی جب مجھے ہی سمجھ نہیں آ رہا تولوگ کیا سمجھیں گے: بی جے پی وزیر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے وزیر اوم پرکاش دھُروے جی ایس ٹی کے حوالے سے حق بیانی کر کے اپنی ہی پارٹی کے لئے سبکی کا باعث بن گئے ہیں ۔

جی ایس ٹی کے حوالے سے بی جے پی اور مودی حکومت کے وزراء اپنے منہ میاں مٹھو بنے پھرتے ہیں لیکن مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کےخوراک و رسد کے وزیراوم پرکاش دھروے پارٹی کے خلاف بول کر پارٹی کی کرکری کرا دی ہے۔ دھر وے نے کہا کہ انہیں خود جی ایس ٹی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے۔ 8 نومبر کو نوٹ بندی کی برسی پر منعقدہ پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران دھروے نے کہا’’ جی ایس ٹی جب میں خود نہیں سمجھ پا رہا ہوں تو اس تعلق سے میں کچھ نہیں بولوں گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’ بڑے بڑے سی اے نہیں سمجھ پا رہے ہیں، بیوپاری نہیں سمجھ پا رہےہیں۔‘‘

شیوراج سنگھ کے اس وزیر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حالانکہ وزیر نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ اگر آپ سوچیں گے کہ ہمارے ہزار یا 5 ہزار روپے چلے گئے تو ایسا نہیں ہے ، اس کا نتیجہ بعد میں دکھائی دے گا۔ ابھی تھوڑی پریشانی ہو رہی ہے لیکن یہ سمجھ سمجھ کا کھیل ہے دھیرے دھیرے سمجھ جائیں گے تو سکون ملے گا اور اچھا لگے گا۔ ‘‘

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Nov 2017, 5:09 PM