خسارے سے پریشان ’فورڈ‘ نے ہندوستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا کیا اعلان

فورڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں دو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے اور 2019 میں 80 کروڑ ڈالر کا غیر آپریٹنگ اثاثہ ہٹایا گیا تھا۔

فورڈ، تصویر آئی اے این ایس
فورڈ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی فورڈ نے ہندوستانی مارکٹ میں ہو رہے خسارہ سے پریشان ہوکر اپنے آپریشن کی تنظیم کرنے کے منصوبہ کے تحت گھریلو بازار میں فروخت کے لئے ملک میں گاڑیوں کی تیاری فوری طور پر بند کرنے کا آج اعلان کیا۔

کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں دو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے اور 2019 میں 80 کروڑ ڈالر کے غیر آپریٹنگ اثاثہ ہٹایا گیا تھا۔ اس تنظیم نو منصوبہ کے سے ہندوستان میں ایک پائیدار اور فائدہ مند بزنس تیار کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ اس نے کہا کہ اس کی ہندوستانی یونٹ فورڈ انڈیا گھریلو بازار میں فروخت کے لئے گاڑیوں کی تیاری فوری طور پر بند کر رہی ہے۔ رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں گجرات کے سانند میں واقع ویکل اسمبلی پلانٹ میں برآمد والی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ بھی بند ہوجائے گی۔


اسی طرح چنئی میں واقع انجن اور اسمبلی یونٹ میں بھی اگلے برس کی دوسری سہ ماہی میں بند ہو جائے گی۔ اس نے کہا کہ اس کے اس قدم سے سیدھے متاثر ہونے والے ملازمین، ملازم یونینز، ڈیلروں اور سپلائرز کے ساتھ وہ اس سمت میں کام کر رہی ہے۔

اس امریکی ویکل کمپنی نے کہا کہ اس نے ہندوستانی صارفین کی خدمت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت جو ہندوستان میں مستاگ کیپو سمیت آئکونک گاڑیاں لانچ کرے گی۔ اس نے کہا کہ اس کا عالمی مارکٹ میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہندوستانی صارفین کو طویل عرصہ میں فائدہ پہنچائے گا کیونکہ یہ نئی ہائبرڈ اور مستاگ میک ای جیسی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گی۔


اس نے کہا کہ ہندوستان فورڈ کے لئے ملازمین کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا ورک فورس والا ملک بنا رہے گا۔ اس نے کہا کہ فورڈ بزنس سولیوشنس کے ساتھ ہی فورڈ انڈیا برآمد کے لئے انجن تیار کرتا رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کسٹمر سپورٹ آپریشن بھی جاری رہے گا جس میں سروس، آفتر مارکٹ پارٹس اور وارنٹی سپورٹ شامل ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ہندوستان میں اس کا منصوبہ فورڈ بزنس سولیوشنز میں اضافہ اور عالمی گاڑیوں کو ہندوستانی مارکٹ میں فروخت کرنے کا ہے۔ عالمی سطح پر فورڈ کی مدد کے لئے ہندوستانی میں کمپنی کا منصوبہ 11ہزار ملازمین کی بزنس سولیوشن ٹیم بنانے کا ہے۔ یہ ٹیم انجینئرنگ، ٹکنالوجی اور بزنس آپریشن میں سنٹرآف ایکسی لنسی پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔