ٹماٹر کے داموں میں گراوٹ، مگر 100 روپے فی کلو پر برقرار

تاجروں نے کہا کہ یوپی سمیت شمالی منڈیوں کا اہم سپلائی کرنے والے ہماچل میں ٹماٹر کی پیداوار اگست میں 2000 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 26000 میٹرک ٹن ہو گئی، جس سے سپلائی میں اضافہ اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی

<div class="paragraphs"><p>ٹماٹر / آئی اے این ایس</p></div>

ٹماٹر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش سے تازہ اسٹاک کی آمد کے بعد لکھنؤ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پچھلے پانچ دنوں میں ریٹیل ریٹ 180 روپے فی کلو سے کم ہو کر 100-120 روپے فی کلو پر آ گئے ہیں۔ تاجروں کو توقع ہے کہ اگلے 15 دنوں میں قیمتیں مزید گر جائیں گی۔

تاجروں نے کہا کہ اتر پردیش سمیت شمالی منڈیوں کا اہم سپلائی کرنے والے ہماچل پردیش میں ٹماٹر کی پیداوار اگست میں 2000 ،ہٹرل ٹم سے بڑھ کر 26000 میٹرک ٹن ہو گئی، جس کی وجہ سے سپلائی میں اضافہ ہوا اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ کرناٹک، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں اگست سے اکتوبر تک ٹماٹر کی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔


سیتا پور روڈ کے ایک تھوک فروش نے کہا، ’’گزشتہ پانچ دنوں میں ٹماٹر کی ہول سیل قیمت 180 روپے سے کم ہو کر 60 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کی فصل کی آمد کے ساتھ قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ تاہم، کچھ خوردہ فروش اب بھی اسے 120 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔‘‘

ایک اور ڈیلر، سونو سونکر نے کہا کہ وہ پھر سے روزانہ 13 ٹرک ٹماٹر حاصل کر رہے ہیں، جو جولائی میں کم ہو کر تین ٹرک تک آ گئے تھے۔

دوبگہ منڈی کے تھوک فروشوں نے کہا ’’بہت سے لوگوں نے زیادہ قیمتوں کی وجہ سے ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیا تھا لیکن اب مانگ واپس آ گئی ہے۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ مہینے کے آخر تک ٹماٹر خوردہ میں 60 روپے فی کلو فروخت ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔