اس سال پٹرول 6.30 روپے، ڈیزل 5.10 روپے ہوا مہنگا

سال کے آخری دن پٹرول کی قیمت دہلی میں دس پیسے بڑھ کر اس برس کی زیادہ قیمت 75.14 روپے پر پہنچ گئی۔ ڈیزل بھی 68 روپے فی لیٹر کے قریب 67.96 روپے تک پہنچ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کسی چیز کی قیمت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا ہے تو وہ جلد نظر نہیں آتا لیکن اس کا اثر تو پڑتا ہی ہے، کچھ ایسا ہی پیٹرول اور ڈیزل کے معاملے میں سال 2019 میں ہوا ہے اور ان دونوں ايندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 6.30 روپے اور 5.10 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ ہوا۔

پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حکومت طے کرتی تھی اور دونوں ايندھنوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہو جائے تو یہ انتخابی معاملہ بن جاتا تھا، مگر چند سال قبل دونوں ہی ایندھن انتظامی قیمت کے دائرے سے باہر ہو گئے اور اب ان کے دام بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر روزانہ طے ہوتے ہیں۔


سال کے آخری دن پٹرول کی قیمت دہلی میں دس پیسے بڑھ کر اس برس کی زیادہ قیمت 75.14 روپے پر پہنچ گئی۔ ڈیزل بھی 68 روپے فی لیٹر کے قریب 67.96 روپے تک پہنچ گیا۔ دہلی میں پٹرول کی کم از کم قیمت اس سال کے ابتدائی تین دنوں میں 68.65 روپے فی لیٹر رہی تھی۔ ڈیزل کے دام چھ جنوری کو سال کی کم از کم سطح 62.16 روپے فی لیٹر رہی تھی۔

تجارت راجدھانی ممبئی میں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 80.79 روپے پر 71.31 روپے فی لیٹر ہیں۔ ملک کے دو دیگر بڑے شہروں کولکاتا میں پٹرول 77.79 اور چنئی میں 78.12 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ان دونوں شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 70.38 روپے اور 71.86 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔


ملک کے چار بڑے شہروں میں دونوں ایندھن کی 31 دسمبر 18 اور 31 دسمبر 19 کی قیمتیں اس طرح ہے:

پٹرول ----- 31.12.18 ----------- 31.12.19
دہلی ------ 68.84 ................... 75.14
کولکاتا --- 70.96 .................... 77.79
ممبئی ------- 74.47 .................... 80.79
چنئی ------ 71.41 .................... 78.13

ڈیزل .... 31.12.18 ----------- 31.12.19
دہلی ------ 62.86 .................... 67.96
کولکاتا --- 64.61 .................... 70.38
ممبئی ------- 65.76 .................... 71.31
چنئی ------ 66.35 .................... 71..87

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔