سونے میں سرمایہ کاری کے زبردست فوائد مگر ماہرین نے کیا خبردار
اگر آپ صرف سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ ابھی بہت اچھا محسوس کریں گے کیونکہ یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن اس میں ایک سنگین خطرہ بھی چھپا ہوا ہے اور یہ ہے دوبارہ سرمایہ کاری کا خطرہ۔

سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، دھنتیرس سے پہلے ہر روز یہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4300 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں سونے میں یہ سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔ ایک طرف جہاں سونے کے سرمایہ کار جشن منا رہے ہیں وہیں ماہرین ایک سنگین انتباہ بھی جاری کر رہے ہیں۔ ماہرین نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ سونے میں ضرورت سے زیادہ سرمایہ کاری نقصان دہ ہوسکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ صرف اور صرف اسی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
سونے کی قیمتوں کے بارے میں بات کریں تو اس دھنتیرس کو سونا پہلے سے کہیں زیادہ چمک رہا ہے۔ اس کی قیمت میں لگاتار اضافے سے سرمایہ کار بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جمعہ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4300 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر کے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج پر (ایم سی ایکس گولڈ ریٹ) پر سونے کی قیمت 2,113 روپے کے اضافے سے 1,33,210 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
مقامی مارکیٹ کے بارے میں انڈین بلین جیولرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق 10 گرام کے لیے 24 قیراط سونے کی قیمت جمعہ کو 3,403 روپے کی چھلانگ کے ساتھ کھلی اور 1,30,874 روپے تک پہنچ گئی، جو اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس دوران 22 قیراط سونا( 1,27,730روپئے10 گرام)، 20 قیراط سونا ( 1,16,480روپئے 10 گرام) اور 18 قیراط سونا ( 1,06,010 روپئے 10 گرام) پرکاروبار کررہا تھا۔ گھریلو مارکیٹ میں سونے کی تازہ ترین قیمتیں جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز کے علاوہ ہوتی ہیں۔
جبکہ 2025 میں اب تک جہاں سونے کی قیمتوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، وہیں محض اسی ہفتے یہ تقریباً 8 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ اس صورت میں سرمایہ کار سونے کی طرف بھاگ رہے ہیں، اس دوڑ بھاگ کے درمیان وِزڈم ہیچ کے بانی اور مالیاتی ماہر اکشت سریواستو نے سرمایہ کاروں کو ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور خبردار کیا کہ اگر آپ صرف سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ ابھی بہت اچھا محسوس کریں گے کیونکہ یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن اس میں ایک سنگین خطرہ بھی چھپا ہوا ہے اوریہ ہے دوبارہ سرمایہ کاری کا خطرہ ۔
اکشت سریواستو نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پوری طرح سے سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ابھی فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ آخر دوبارہ سرمایہ کاری کہاں کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ سونا جیسے اثاثوں کے ساتھ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ زیادہ تر سونے کے شوقین ابھی فروخت نہیں کریں گے کیونکہ انہیں توقع ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ کسی نہ کسی سطح پرسونے میں بہتری ضرور آئے گی اور جب ایسا ہوگا، تب اگر آپ اعداد و شمار پر دوبارہ غور کریں گے تو اسٹاک اور سونے کے درمیان صورتحال بہت مختلف نظر آئے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔