کورونا سے بے حال ہوتا جا رہا شیئر بازار، سنسیکس آج پھر کھلتے ہی 2000 پوائنٹ نیچے

شیئر بازار میں آج ایک بار پھر کھلتے ہی گراوٹ کا دور دیکھنے کو ملا۔ صبح 10 بجے سے پہلے ہی سنسیکس 2000 سے زیادہ پوائنٹ نیچے چلا گیا جب کہ نفٹی میں تقریباً 500 پوائنٹ کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شیئر بازار میں کورونا وائرس کا منفی اثر گزشتہ کئی دنوں سے دیکھنے کو مل رہا ہے اور بازار میں گراوٹ کا دور آج بھی جاری ہے۔ جمعرات کی صبح بھی شیئر بازار زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا اور سنسیکس کھلتے ہی تقریباً 1497.97 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 27371.54 پوائنٹ کی سطح پر نظر آیا۔ دوسری طرف نفٹی 438.00 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 8030.80 پوائنٹ کی سطح پر کھلا۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے حالات مزید ابتر ہو گئے اور سنسیکس میں 10 بجے سے پہلے 2000 پوائنٹ تک کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ اچھی بات یہ رہی کہ 186 کمپنیوں کی شیئر کی قیمت بغیر گھٹے یا بڑھے ہوئے کھلے۔ نفٹی میں بھی کھلنے کے بعد گراوٹ کا دور جاری رہا اور 10 بجے سے پہلے تک یہ گراوٹ تقریباً 500 پوائنٹ تک پہنچ گئی۔


قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے اب تک سنسیکس 5000 پوائنٹ سے زیادہ ٹوٹ چکا ہے۔ جہاں تک نفٹی کی بات ہے تو یہ 1500 پوائنٹ نیچے گیا ہے۔ بدھ کو سنسیکس 1709.58 پوائنٹ یعنی 5.59 فیصد نیچے جا کر 28869.51 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔ اگر نفٹی کی بات کریں تو یہ 425.55 پوائنٹ یعنی 4.75 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 8541.50 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */