شیئر بازار میں تیزی کا دور جاری، سنسیکس 50614 پوائنٹ کی ریکارڈ سطح پر

بی ایس ای کا 30 شیئروں کا والا انڈیکس سینسیکس 358.54 پوائنٹ بڑھ کر 50,614.29 پر اور این ایس ای کا نفٹی 105.70پوائنٹ چڑھ کر 14,895.65 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: عالمی سطح پر ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر عام بجٹ سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری آج مسلسل چوتھے دن جاری رہنے کی بدولت بی ایس ای کا سینسیکس 50,614 پوائنٹ کی ریکارڈ سطح اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 105پوائنٹ چڑھ کر 14,895 پوائنٹ کے پار بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 358.54 پوائنٹ بڑھ کر 50,614.29 پر اور این ایس ای کا نفٹی 105.70پوائنٹ چڑھ کر 14,895.65پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں کے ساتھ ہی چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا، جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.45فیصد بڑھ کر 19,594.94 پوائنٹ اور اسمال کیپ 1.21 فیصد تیزی کے ساتھ 19,148.74پوائنٹ پر بندا ہوا۔ بی ایس ای میں آج کل ملاکر 3128 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، ان میں 1,857 کمپنیوں کے شیئر سبز نشان میں اور 1,123 کے لال نشان میں بند ہوئے جبکہ باقی 148کمپنیوں کے شیئر پورے دن اتار چڑھاؤ کے بعد آخرکار غیرتبدیل رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔