سونے کی قیمت 70 ہزار روپے فی 10 گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، چاندی بھی 80 ہزار کے قریب

زبردست اضافے کے ساتھ سونا 70 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح کو عبور کر گیا ہے۔ وہیں، چاندی بھی 80000 روپے کی قیمت سے چند قدم دور ہے

سونے کی قیمت
سونے کی قیمت
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے مالی سال کے آغاز سے ہی سونے کی چمک میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 70 ہزار روپے کی ریکارڈ حد عبور کر گئی ہے۔ سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری ہے اور یہ بھی 80 ہزار روپے فی کلو سے محض چند روپے کی دوری پر ہے۔

ایم سی ایکس میں فیوچر مارکیٹ میں جمعرات 4 اپریل کو سونا 70,000 روپے سے تجاوز کر گیا۔ خیال رہے کہ سونا پہلی بار 70 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔ کل کے مقابلے آج سونا 372 روپے مہنگا ہو کر 70150 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے بدھ کو سونا 69778 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔


سونے کے ساتھ ساتھ چاندی بھی فیوچر مارکیٹ میں ریکارڈ بنا رہی ہے۔ جمعرات کو ایم سی ایکس پر چاندی 689 روپے بڑھ کر 79700 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔ بدھ کو چاندی 79001 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں 24 قراط سونا 70620 روپے فی 10 گرام اور چاندی 82000 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے۔

نہ صرف ملکی بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال کے دور میں لوگ سونے اور چاندی جیسی اشیاء میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں آج سونا 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 2298.74 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی کل کے مقابلے میں 0.06 فیصد بڑھ کر 27.1 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔