ریاستوں کو رواں مالی سال میں 1.79 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی گرانٹ اور امداد ملے گی

مرکزی حکومت رواں مالی سال میں 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو مختلف اشیاء کے تحت مرکزی گرانٹ اور امداد کی شکل میں 1.79 لاکھ کروڑ روپے کی رقم دے گی

<div class="paragraphs"><p>مالیاتی کمیشن</p></div>

مالیاتی کمیشن

user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت رواں مالی سال میں 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو مختلف اشیاء کے تحت مرکزی گرانٹ اور امداد کی شکل میں 1.79 لاکھ کروڑ روپے کی رقم دے گی جس میں سے 82744.15 کروڑ روپے 6 دسمبر 2023 تک دیئے جا چکے ہیں۔

وزارت خزانہ نے آج یہاں کہا کہ مرکز-ریاست ریونیو شیئر کے تحت ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے 6 دسمبر تک ریاستوں کو 34448.64 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اسی طرح شہری لوکل باڈی گرانٹ کے طور پر12180.19 کروڑ روپے، دیہی لوکل باڈی گرانٹ کے طور پر 20222.88 کروڑ اور صحت کے شعبے کی گرانٹ میں 2760.69 کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں۔


وزارت نے کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ میں مرکزی حصہ کے طور پر 10234 کروڑ روپے اور ریاستی ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ میں مرکزی حصہ کے طور پر 2147.60 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے اضافی مرکزی امداد کے طور پر 750.15 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس طرح 6 دسمبر 2023 تک ریاستوں کو 82744.15 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔