اوندھے منہ گرا شیئر بازار، سینسیکس 600، نفٹی 170 پوائنٹس ٹوٹا

ابتدائی ایک گھنٹہ کے کاروبار میں انڈیکس 38575.40 اوپراور نیچے 38299.12 پوائنٹس گرنے کے بعد فی الحال 453.82 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38537.12 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے

شیئر بازار
شیئر بازار
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں میں سست روی کے آثار کی وجہ سے جمعہ کو گھریلو شیئر بازار اوندھے منہ گر گیا۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا انڈیکس جمعرات کے 38990.94 پوائنٹس کے مقابلہ میں آج 665.94 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38325 پوائنٹس پر کھلا۔

ابتدائی ایک گھنٹہ کے کاروبار میں انڈیکس 38575.40 اوپراور نیچے 38299.12 پوائنٹس گرنے کے بعد فی الحال 453.82 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38537.12 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ نفٹی فی الحال 136.45 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11391 پر یعنی 45۔136 پوائنٹس نیچے ہے۔ اس سے پہلے نفٹی اونچائی میں 11409.80 اور نیچے 11332.85 پوائنٹس گرا تھا۔

بینکاری اسٹاک میں سب سے زیادہ خسارہ نظر آ رہا ہے اور ایکسس بینک، ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی بینک، کوٹک بینک سمیت دیگر تمام کمپنیوں کے اسٹاک میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم کو تیزی سے نافذ کریں۔

بینک کے سربراہوں کے ساتھ گزشتہ جمعرات کو ایک میٹنگ میں نرملا سیتارمن نے کووڈ ۔19 سے وابستہ دباؤ والے قرض کے حل کے لئے فوری طور پر پالیسی پیش کرنے، اہل قرضداروں کی نشاندہی کرنے اور ان تک پہنچنے پر زور دیا۔ سیتارامن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 15 ستمبر 2020 تک ’سمادھان یوجنا‘ کو نافذ کیا جانا چاہئے اور اس کے بارے میں ایک جامع آگاہی مہم چلائی جانی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔