شیئر بازار میں تباہی کا عالم، سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے غرقاب

جمعہ کی صبح شیئر بازار کھلتے ہی تباہی کا سماں دیکھنے کو ملا۔ سنسیکس جہاں 1100 سے زیادہ پوائنٹ گر گیا وہیں نفٹی میں 300 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جمعہ کی صبح شیئر بازار کھلتے ہی زبردست اتھل پتھل دیکھنے کو ملی۔ سنسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بی ایس ای کا بنچ مارک انڈیکس سنسیکس 658.19 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 39087.47 پر کھلا اور پھر فوراً یہ گراوٹ تقریباً 1163.63 پوائنٹ زوال پذیر ہو گیا۔ سنسیکس کے سبھی شیئر پر لال نشان دیکھنے کو ملے۔ سب سے زیادہ گراوٹ ٹیک مہندرا اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئروں میں دیکھنے کو ملی۔ ایک اندازہ کے مطابق شیئر بازار میں مچی اس تباہی کے بعد سرمایہ کاروں کے 5 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔


نفٹی کی بات کریں تو اس میں 335 پوائنٹ کی گراوٹ دیکھی گئی۔ 50 شیئروں میں سے کوئی بھی شیئر ہرے نشان پر نظر نہیں آیا۔ سب سے زیادہ گراوٹ کی بات کی جائے تو ٹیک مہندرا، ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا اسٹیل، ویدانتا اور بجاج فائنانس اس فہرست میں ہیں۔ بازار میں گراوٹ دیکھ کر شیئر ہولڈروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا اثر بازار پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ غیر ملکی بازاروں میں مچی اس کھلبلی کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آ رہا ہے۔ نیسڈیک میں 400 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ ہوئی ہے۔ سنگاپور کے بازار میں بھی کورونا وائرس کا اثر نظر آ رہا ہے۔ ایس جی ایکس نفٹی تقریباً 2 فیصد سے زیادہ ٹوٹ گیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 250 پوائنٹ کی گراوٹ دیکھی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔