کاروبار میں آسانی کے لیے چھوٹی کمپنیوں کے ادا شدہ سرمائے کی حد میں ترمیم، 2 کروڑ سے بڑھا کر 4 کروڑ کی گئی
حکومت نے ادا شدہ سرمائے کی حد کو 2 کروڑ روپے سے بڑھا کر 4 کروڑ روپے اور کاروبار کی حد کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کر دیا ہے
نئی دہلی: حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے اور چھوٹی کمپنیوں کے تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے مقصد سے قانون میں اب مزید ترمیم کردی ہے، جس کے مطابق اب ادا شدہ سرمائے کی حد کو 2 کروڑ روپے سے بڑھا کر 4 کروڑ روپے اور کاروبار کی حد کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کر دیا ہے۔
کمپنی امور کی وزارت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمپنی ایکٹ، 2013 اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) ایکٹ، 2008 کے مختلف التزامات کو جرم کے زمرے سے نکالنا، اسٹارٹ اپ میں فاسٹ ٹریک انضمام کو فروغ دینا، سنگل پرسن کمپنیوں (او پی سی) کے کارپوریٹائزیشن کی حوصلہ افزائی وغیرہ شامل ہیں۔ ماضی میں کمپنی ایکٹ، 2013 کے تحت ’چھوٹی کمپنیوں‘ کی تعریف میں ان کے ادا شدہ سرمائے کی حد کو بڑھا دیا گیا تاھ۔ اس تناظر میں ادا شدہ سرمائے کی حد کو ’50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں‘ کو ’دو کروڑ روپے سے زیادہ نہیں کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح کاروبار کو ’دو کروڑ روپے سے زیادہ نہیں‘ سے بدل کر ’20 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں‘ کر دیا گیا تھا۔
چھوٹی کمپنیاں لاکھوں شہریوں کی کاروباری امنگوں اور اختراعی صلاحیتوں کی نمائندگی کرتی ہیں اورتخلیقی طورسے ترقی اور روزگار میں تعاون دیتی ہیں۔ حکومت کا ہمیشہ یہ عزم رہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنے والی کمپنیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے، جس میں ان کمپنیوں پر قانون کی پاسداری کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
چھوٹی کمپنیوں کی نظر ثانی شدہ تعریف کے نتیجے میں، تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے سے، چھوٹی کمپنیوں کو مالیاتی اکاؤنٹنگ کے ایک حصے کے طور پر کیش فلو اکاؤنٹنگ تیار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مختصر سالانہ ریٹرن تیار کرنے اور فائل کرنے کا فائدہ مل سکتا ہے۔ آڈیٹرز کے لازمی روٹیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایک چھوٹی کمپنی کے آڈیٹر کے لئے ضروری نہیں رہا کہ وہ داخلی مالیاتی کنٹرولوں کی مناسبیت پررپورٹ اور اپنی رپورٹ میں مالیاتی کنٹرول کی آپریشنل صلاحیت پیش کرے۔ بورڈ کی میٹنگ سال میں صرف دوبارکی جاسکتی ہے۔
کمپنی کے سالانہ ریٹرن پر کمپنی سیکرٹری دستخط کر سکتا ہے یا کمپنی سیکرٹری کی غیر موجودگی میں کمپنی کا ڈائریکٹر دستخط کر سکتا ہے۔ چھوٹی کمپنیوں کے لیے کم جرمانے کا بھی التزام کیاگیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔