کورونا بحران کے دوران ریلائنس کا منافع 7 فیصد کم ہوا

پٹرولیم سے لے کر ٹیلی مواصلات تک کا کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا مجموعی خالص منافع رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7 فیصد کم ہو کر 12273 کروڑ روپے رہ گیا

ریلائنس انڈسٹریس / آئی اے این ایس
ریلائنس انڈسٹریس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: پٹرولیم سے لے کر ٹیلی مواصلات تک کا کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا مجموعی خالص منافع رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7 فیصد کم ہو کر 12273 کروڑ روپے رہ گیا۔ کووڈ - 19 وبا کی دوسری لہر کا کمپنی کے خردہ کاروبار پر بھی اثر پڑا ہے۔

کمپنی نے جمعہ کے روز شیئر بازار کو دی گئی معلومات میں کہا کہ اس سے قبل مالی سال 21-2020 کی اسی سہ ماہی میں اس کا مجموعی خالص منافع 13233 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی اس سال کی سہ ماہی میں بڑھ کر 144372 کروڑ روپے رہی جو ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں 91238 کروڑ روپے تھی۔


کمپنی کی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارم کا خالص منافع رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 44.9 اچھل کر 3651 کروڑ روپے رہا۔ ایک سال قبل21-2020 کی اسی سہ ماہی میں اسے 2519 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔