ریلائنس جیو جلد ہی ہندوستان کے 1000 شہروں میں 5جی انٹرنیٹ سروس لانچ کرے گا

5 جی نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت زیادہ ہوگی اس لئے کمپنی زیادہ کھپت والے علاقوں اور گاہکوں کی پہچان کے لئے ہیٹ میپس، 3 ڈی میپس اور رے ٹریسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

جیو، تصویر یو این آئی
جیو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ریلائنس جیو ملک کے ایک ہزار شہروں میں 5 جی لانچ کی تیاری کر رہا ہے۔ کمپنی اپنے 5 جی نیٹ ورک پر ہیلتھ کیئر اور انڈسٹریئل آٹومیشن کے ٹیسٹ کر رہی ہے۔ 5جی نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت زیادہ ہوگی اس لئے کمپنی زیادہ کھپت والے علاقوں اور گاہکوں کی پہچان کے لئے ہیٹ میپس، 3 ڈی میپس اور رے ٹریسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ تاکہ گاہکوں کی ضرورت کے مطابق ایک مضبوط نیٹ ورک کھڑا کیا جا سکے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے تماہی نتیجوں میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی۔

5جی سالیوشنس کو ڈولپ کرنے کے لئے جیو نے کئی ٹیمیں بنائی ہیں۔ جنہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف قسم کے 5 جی سالیوشنز کو ڈولپ کرسیں۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ ٹیمیں ایسے 5 جی سالیوشنز تیار کریں گی جو تکنیکی سطح پر دنیا کے سامنے یا ان سے بہتر ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے یورپ میں ایک ٹیکنالوجی ٹیم بھی بنائی ہے جو 5 جی سے آگے کی تیاری کرے گی۔ 5 جی کی تیزی سے تعیناتی کے لئے کمپنی بنیادی ڈھانچے کو بھی تیزی بڑھا رہی ہے۔سائٹس پر فائبر اور بجلی کی دستیابی کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ تاکہ جب 5 جی رول آؤٹ کا وقت آئے تو اس میں کوئی رکاوٹ یا دیر نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔