ریلائنس جیو نے انڈین موبائل کانگریس میں 5 جی سے کنیکٹڈ ایمبولینس متعارف کرائی

جیو پویلین میں ایک روبوٹک آرم بھی نظر آئے گا، جو ایکس رے اور الٹرا ساؤنڈ کرنے میں ماہر ہے۔ دراصل Jio True 5G کے ذریعے سینکڑوں میل دور بیٹھے ریڈیولوجسٹ یا سونوگرافر اسے آسانی سے چلا سکتے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین موبائل کانگریس میں ریلائنس جیو نے 5 جی سے منسلک ایمبولینس متعارف کرائی ہے۔ یہ ایسی ایمبولینس ہے جو ڈیجیٹل طور پر تمام اہم مریض کی معلومات کو حقیقی وقت میں اسپتال پہنچا دے گی اور وہ بھی مریض کے پہنچنے سے پہلے۔ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال میں موجود ڈاکٹر مریض کے آنے سے پہلے ہی تمام ضروری طبی انتظامات کر سکتے ہیں۔ اس ایمبولینس کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مستقبل میں میڈیکل انڈسٹری کا چہرہ کتنا بدلے گا۔

جیو پویلین میں ایک روبوٹک آرم بھی نظر آئے گا، جو ایکس رے اور الٹرا ساؤنڈ کرنے میں ماہر ہے۔ دراصل Jio True 5G کے ذریعے سینکڑوں میل دور بیٹھے ریڈیولوجسٹ یا سونوگرافر اسے آسانی سے چلا سکتے ہیں۔ یہ روبوٹک بازو شہر میں بیٹھے ریڈیولوجسٹ کو دیہی مریضوں سے براہ راست جوڑ دے گا۔ اب دیہاتیوں کو ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ جیسی بنیادی طبی ضروریات کے لیے شہر کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور رپورٹ بھی گھر بیٹھے دستیاب ہوگی۔


ریلائنس دیوالی پر 5 جی سروس شروع کر رہی ہے۔ اپنے True 5G نیٹ ورک کی ہائی سپیڈ ار لو۔ لیٹینسی کے بھروسے ، ریلائنس جیو روزمرہ کی زندگی میں کام آنے والے کئی تکنیکی حلوں پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک جیو 5 جی ہیلتھ کیئر آٹومیشن ہے۔ متعدد فرنٹ لائن ورکرز کووڈ وبائی امراض کے دوران اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ریلائنس جیو ایسے 5 جی کنٹرولڈ روبوٹس کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جو آئسولیشن وارڈز کے ساتھ ساتھ دیگر مریضوں کو دوائیں اور کھانا پہنچانے کا کام کرسکیں گے۔

کلاؤڈ بیسڈ 5 جی کنٹرولڈ روبوٹس کے استعمال کی وجہ سے غلطی کی گنجائش نہ کے برابر ہوگی۔ روبوٹک فلیٹ مینجمنٹ سسٹم سے ان کی دیکھ بھال اور صفائی بھی انسانوں کے مقابلے میں آسان ہو جائے گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز اور مریضوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔